20 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

اپریل 2019 کے دوران جی ایس ٹی محصولات کی وصولی جی ایس ٹی کے نفاذ سے لیکر اب تک کی سب سے زیادہ وصولی ہے

Urdu News

نئی دہلی، اپریل 2019 میں وصول کیے گیے کل جی ایس ٹی محصولات 113865 کروڑ  روپےہیں،جن میں سی جی ایس ٹی 21163 کروڑ  روپے، ایس جی ایس ٹی 28801 کروڑ  روپے، آئی جی ایس ٹی 54733 کروڑ  روپے(بشمول درآمدات سے وصول کیے گیے 23289 کروڑ روپے) اور سیس 9168 کروڑ  روپے(بشمول در آمدات سے حاصل کیے گیے 1053 کروڑ روپے ) ہیں ۔ فروری کے مہینے کے لئے30 اپریل  2019 تک داخل کئے گئے کل جی ایس ٹی آر 3 بی ریٹرن کی کل تعداد 72.13 لاکھ ہے ۔

 حکومت نے مستقل ادائیگی کے طور پر آئی جی ایس ٹی  سے سی سی ایس ٹی کی مد میں 20370 کروڑ وپے اور ایس  جی ایس ٹی کی مد میں

 15975 کروڑ روپے کی ادائیگی کی ہے۔مزید برآں مرکز اور ریاستوں کے درمیان 50:50 کے تناسب میں عارضی بنیاد پر مرکز کے پاس دستیاب آئی جی ایس ٹی سے 12000 کروڑ روپے کی ادائیگی کی گئی ہے۔ اپریل  2019 میں مستقل اور عارضی ادائیگی کے بعد مرکزی حکومت اور ریاستی حکومت کے ذریعہ حاصل کیا گیا کل مالیہ سی جی ایس ٹی کے لئے47533   کروڑ روپےاور ایس جی ایس ٹی کے لئے 50776  کروڑ روپے ہیں۔

اپریل2018  میں 103459 کروڑ روپے کی جی ایس ٹی محصولات کی وصولی ہوئی تھی،جبکہ اپریل 2019  کے دوران پچھلے سال کے اسی مہینے کے مقابلے جی ایس ٹی محصولات  کی وصولی میں  10.05  فیصد کااضافہ ہوا  ہے۔  مالی برس 2018-19  کے دوران جی ایس ٹی محصولات کی وصولی کی  ماہانہ اوسط  کے مقابلےمیں  اپریل 2019 میں جی ایس ٹی محصولات کی وصولی 16.05 فیصد زیادہ ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More