11.4 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

اپریل 2021 میں جی ایس ٹی محصول مجموعہ کا نیا ریکارڈ قائم ہوا

Urdu News

اپریل 2021 کے مہینے میں جی ایس ٹی کی مجموعی آمدنی ایک سو پچیس ہزار روپے کی ریکارڈ سطح پر ہے جس میں سی جی ایس ٹی 27,837 کروڑ روپے، ایس جی ایس ٹی 35,621 کروڑ روپے، آئی جی ایس ٹی 68,481 کروڑ روپے (سامان کی درآمد پر جمع شدہ 29,599 کروڑ روپے سمیت) اور ذیلی محصول 9,445 کروڑ روپے (سامان کی درآمد پر جمع شدہ 981 کروڑ روپے سمیت) ہے۔ کووڈ-19 وبا کی دوسری لہر کے ذریعہ ملک کے متعدد علاقوں کے متاثر ہونے کے باوجود، ہندوستانی کاروباری اداروں نے ایک بار پھر نہ صرف ریٹرن فائلنگ کے تقاضوں کی تعمیل کرتے ہوئے نمایاں لچک کا مظاہرہ کیا بلکہ اس مہینے میں وقت پر اپنے جی ایس ٹی بقایا کی بھی ادائیگی کی۔

جی ایس ٹی لاگو ہونے کے بعد سے اپریل 2021 کے دوران جی ایس ٹی محصول پچھلے ماہ (مارچ) کے مقابلے میں بڑھ کر ابھی تک کی سب سے اعلیٰ سطح پر ہے۔ پچھلے چھ مہینوں میں جی ایس ٹی محصول میں بازیابی دیکھی جا رہی ہے۔ اسی کے مطابق، اپریل 2021 کا محصول پچھلے مہینے مارچ 2021 کے مقابلے میں 14 فیصد زیادہ رہا ہے۔ اپریل میں گھریلو لین دین سے جی ایس ٹی محصول (سروسز کی درآمد سمیت) میں مارچ کے مقابلے میں 21 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

پچھلے 7 مہینے سے جی ایس ٹی محصول لگاتار نہ صرف ایک لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ آ رہا ہے بلکہ اس میں لگاتار اضافہ بھی ہو رہا ہے۔ اس مدت کے دوران لگاتار اقتصادی بہتری کے یہ واضح اشارے ہیں۔ اس کے علاوہ جی ایس ٹی، انکم ٹیکس اور کسٹم آئی ٹی سسٹم اور مؤثر ٹیکس انتظام سمیت کئی ذرائع سے ڈیٹا کا تجزیہ کرکے فرضی بلنگ، اور کڑی نگرانی سے بھی ٹیکس کے حصول میں اضافہ ہوا ہے۔ چھوٹے ٹیکس دہندگان کو راحت دیتے ہوئے سہ ماہی ریٹرن اور ماہانہ ادائیگی اسکیم کو کامیابی سے لاگو کیا گیا ہے۔ اب چھوٹے ٹیکس دہندگان کو ہر تین مہینے میں صرف ایک ریٹرن داخل کرنا ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ آئی ٹی مدد کے طور پر پہلے سے بھرے ہوئے جی ایس ٹی آر 2 اے اور 3 بی ریٹرن دستیاب ہیں اور سسٹم کی گنجائش بڑھانے سے بھی ٹیکس دہندگان کو کافی راحت ملی ہے۔

اس مہینے حکومت نے آئی جی ایس ٹی کے باقاعدہ تصفیہ کے تحت 29,185 کروڑ روپے سی جی ایس ٹی، 22,756 کروڑ روپے ایس جی ایس ٹی کا تصفیہ کیا ہے۔ تصفیہ کے بعد مرکزی اور ریاستی حکومتوں کا اپریل 2021 میں کل محصول سی جی ایس ٹی کی شکل میں 57022 کروڑ روپے اور 58377 کروڑ روپے ایس جی ایس ٹی کی شکل میں رہا ہے۔

نیچے دیا گیا چارٹ اکتوبر 2020 سے مارچ 2020 اور اپریل 2021 کے دوران جی ایس ٹی مجموعہ کے رجحان کو دکھاتا ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More