19.5 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

اپنی نوعیت کی اولین اسرائیلی جدید آر ٹ نمائش کا افتتاح کل راجدھانی میں ہوگا

Urdu News

نئی دہلی، نیشنل گیلری آف ماڈرن آرٹ واقع نئی دلی، بھارت میں واقع اسرائیلی سفارت خانے  اور  پٹیک ٹکاؤ میوزیم آف آرٹ، اسرائیل کے تعاؤن و اشتراک سے ایک نمائش کا اہتمام کر رہا ہے، جس کا عنوان ہے، ‘‘ حد زمین تک یہ نمائش اسرائیل کے ہمعصر آرٹ پر مشتمل ہے اور دونوں ممالک کے سفارتی تعلقات کے 25 برسوں کے مکمل ہونے کے موقع پر منعقد ہو رہی ہے۔ اس نمائش کاافتتاح کل یعنی سنیچر 28 اپریل 2018 کو شام 6 بجے نیشنل گیلری آف ماڈرن آرٹ واقع نئی دلی میں ثقافت کے وزیر (آزادانہ چارج) ماحولیات و جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے وزیر مملکت ، حکومت، ڈاکٹر مہیش شرما کی موجودگی میں عمل میں آئے گا، جو اس موقع پر مہمان خصوصی ہوں گے اور بھارت میں اسرائیل کے سفیر عالی مقام ڈینئل کارمن، اس موقع پر مہمان ذی وقار کی حیثیت سے شریک ہوں گے۔ یہ نمائش 19 اسرائیلی فنکاروں کے فنی نمونوں پر مشتمل ہے، جن میں بین الاقوامی شہرت کے حامل شہر مارکس کا نام بھی شامل ہے، جو نمائش کے آغاز پر عمل نمونہ پیش کریں گے۔

ایہ نمائش عوام الناس کیلئے مئی 2018 کے دوران کھلی رہے گی اور زمین کے ساتھ انسانوں کے رابطے، مختلف جغرافیائی علاقوں، مقامات اور جدید ترین فنی نموں کے ذریعے شناختی پروجیکٹ اور تنصیبات پر مشتمل ہوگی۔

یہ نمائش اسرائیل میں رونما ہوئی حالیہ وسیع اقتصادی اور سماجی تبدیلیوں کی جھلک پیش کرتی ہے، جیسا کہ اسرائیلی ہمعصر فنون میں قدرتی مناظر کے ذریعے دکھایا گیا ہے۔ زمین کے ساتھ روابط ، اس کی سرحدیں، اس پر پڑی ہوئی لکیریں اور دیگر بہت سے پہلو اسے نمایاں کرتے ہیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More