نئی دہلی، ۔وزیراعظم جناب نریندر مودی نے اسرو ٹیم کو اپنے 100ویں سیارچے کو کامیابی سے خلا میں بھیجنے کے لئے مبارکباد پیش کی ہے ۔
اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا ہے کہ آج پی ایس ایل وی کو کامیابی کے ساتھ خلا میں بھیجنے کے لئے میں اسرو اور اس کے سائنسدانوں کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔اس نئے سال میں حاصل کی گئی یہ کامیابی، خلائی تکنالوجی کے شعبے میں ملک کی اس تیز گامی سے شہریوں ، کاشتکاروں اور ماہی گیروں وغیر ہ کو نفع حاصل ہوگا۔
اسرو کی جانب سے 100 ویں سیارچے کا داغا جانا ،اس کی زریں کامیابی کے ساتھ ساتھ بھارت کے خلائی پروگرام کی کامیابی اور روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔
وزیر اعظم نے کہا ہے کہ بھارت کی کامیابی کے فوائد ہمارے شراکتداروں کو بھی حاصل ہوتے ہیں ۔آج داغے گئے اس سیارچے سمیت31 سیارچوں میں سے ، 28 سیارچے، 6 دیگر ممالک سے متعلق ہیں۔