17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

اڈیشہ میں بالانگیر کے مقام پر کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھے جانے ؍افتتاح کے موقع پر وزیراعظم کی تقریر کا متن

Urdu News

نئی دہلی، بھارت ماتا کی جے۔اڈیشہ کے گورنر پروفیسر گنیش لال جی ،مرکزی کابینہ کے میرے ساتھی جناب جوئل اورام  جی، دھرمیندر پردھان جی، اڈیشہ سرکار میں وزیر، اسنیہا گنی  چھوریا جی، پارلیمنٹ میں میرے ساتھی جناب کلی کیش نارائن سنگھ دیو جی  اور یہاں تشریف فرما  میرے  پیارے بہنوں اور بھائیوں ۔نئے سال میں ایک مرتبہ پھر اڈیشہ آنے کا موقع ملا ہے۔ مکرسنکرانتی کے موقع پر یہاں آنا اور ترقی کی نئی روشنی سے وابستہ ہونا اپنے آپ میں اہم ہے۔ تہواروں کے اس مقدس موقع پر اڈیشہ ریاست کے آپ سبھی افراد کو بہت بہت نیک خواہشات۔

ساتھیوں،مشرقی ہندوستان کی ترق کے لئے ، اڈیشہ کی ترقی کے لئے مرکزی حکومت کی کوششیں جاری ہیں۔ پچھلے ایک مہینے میں تیسری مرتبہ میں آپ کے درمیان آیا ہوں ۔ تھوڑی دیر پہلے یہاں ساڑھے 15 کروڑ روپئے سے زیادہ کی اسکیموں کا افتتاح کیا گیا یاسنگ بنیاد رکھا گیا۔ یہ اسکیمیں تعلیم سے جڑی ہے،کنکٹیویٹی سے جڑی ہے، ثقافت اور سیاحت سے جڑی ہیں  اور مجھے خوشی ہے کہ آج کیندریہ ودیالیہ  سونے پور  کے مقامی  بھون کا سنگ بنیاد رکھا گیا ہے۔ جب یہ کام پورا ہو جائے گا تو سونے پور کے ساتھ ساتھ اس پورے علاقے کے ہزاروں طلبہ اور طالبات کو فائدہ پہنچے گا۔ اڈیشہ میں کیندریہ ودیالیہ میں ہزاروں لڑکے ،لڑکیاں پڑھتے ہیں ۔ یہاں کیندریہ ودیالیہ کی مطالبے کو دیکھتے ہوئے مرکزی حکومت نے متعدد اقدام کئے ہیں ۔ 2014 کے بعد کئی نئے کیندریہ ودیالیوں کا افتتاح یہاں ہو چکا ہے اور کچھ پر کام آخری مرحلے میں چل رہا ہے۔

ساتھیوں ،تعلیم ،انسانی وسائل کو فروغ دیتی ہے۔ یہ وسائل اس وقت مواقع میں بدلتے ہیں جب کنکٹیویٹی کا بھی سہارا ہو۔ اسی خواہش کے تحت اڈیشہ میں کنکٹیویٹی کو ترقی دی جا رہی ہے۔ آج ریلوے سے جڑے 6 پروجیکٹوں کی شروعات یا افتتاح کیا گیا ہے۔ اس سے اڈیشہ کے اندر کی کنکٹیویٹی تو سدھرے گی  ہی، ملک کی دوسری ریاستوں تک آمدورفت بھی آسان ہو جائے گی۔ اس سے آپ لوگوں کو آنے جانے کی سہولت تو ہوگی ہی کسان بھائیوں کو اپنی پیدا وار کو بڑی منڈیوں تک یا بڑے شہروں تک پہنچانے میں زیادہ آسانی بھی ہوگی۔ آنے –جانے اور مال برداری کے لئے سہولتیں مہیا ہونے سے یہاں صنعتوں کے لئے بھی ایک بہتر ماحول پیدا ہو گا۔ جب صنعتیں یہاں آنے لگیں گی تو نوجوانوں کے لئے روزگار کے بہت سے مواقع پیدا ہوں گے۔

ساتھیوں ،تھوڑی دیر پہلے بلانگیرسے بچھو پلّی کے درمیان  جو نئی ریل لائن بنی ہے اس کا افتتاح ہوا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اس پر نئی ٹرین کو بھی ہری جھنڈی دکھائی گئی ہے۔ اس کے لئے میں آپ سبھی کو بہت بہت مبارکباد دیتا ہوں۔ اس  کے علاوہ جھار سوگھڑا کے ملٹی مادل لاجسٹک پارٹی چھار سوگڑا وجے نگرم اور سانبھل پور انگُل لائن کے دوہرا بنانے ، بارپلی  ڈگری پلّی اور بلانگیر  دیو گاؤں کو وسیع کرنے اور ناگاولی ندی پر بنے پل کے لئے بھی آپ سب  بہت بہت مبارکباد کے مستحق ہیں ۔میں آپ کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔

 ساتھیوں ، کنکٹیویٹی جب اچھی ہوتی ہے تو تقریباً ہر سیکٹر پر اس  کے موثر اثرات مرتب ہوتے ہیں ۔ خاص طور پر ٹورزم  کے لئے تو سب سے زیادہ امکانات بڑھتے ہیں ۔  اڈیشہ تو ویسے ہی ہر طرح سے  سیاحوں کے لئے پر کشش مقام رہا ہے۔ یہاں جنگل بھی ہیں اور سمندر کا کنارا بھی ہے فطرت نے یہاں کوئی کمی نہیں چھوڑی ہے۔ وہیں تاریخ اور عقیدت کا ایک طرح سے مرکز بھی رہا ہے۔

 ساتھیوں،اسی جذبے کے تحت پچھلے چار برسوں سے مرکزی حکومت پرانی عمارتوں اور عقیدت کے مقامات کو ترقی دینے میں جڑی ہوئی ہے۔ اڈیشہ کے متعدد مندروں ،پرانے قلعوں  اور دوسرے مقامات کی  تزئین  کاری  انہیں سنوارنے کی کوششیں بھی کی جا رہی ہیں ۔ اسی سلسلے میں نیل مادھو اور سدھیشور مندروں کے احیاء اور ان کی تزئین کاری کے کام کا آج آغاز کیا گیا ہے۔ اسی طرح مغربی سومناتھ مندر ، بھونیشور مندر اور کپلیشور مندرکی بھی مرمت اور تزئین کاری کا کام پورا ہو چکا ہے اور آج اس کا بھی افتتاح ہو گیا ہے۔ اس  کے علاوہ یہاں کا جو ایک  روایتی کاروباری راستہ رہا ہے اڈیشہ کو وسطی ہندوستان سے جوڑتا ہے۔ اس راستے میں مختلف تاریخی عمارتیں ہیں ۔ یہاں بلانگیر میں ہی رانی پور، جھریال جویادگاری  عمارتوں کاجھنڈ ہے اس کو بھی سنوارا جا رہا ہے۔ وہاں 64 یوگینی مندر ہو یا پھر لہرا گونی سومیشور، رانی گونی یا پھر اندرالی مندر عقیدت اور ہمارے تاریخی  مقام کا درشن دینے والے  یہ تمام عمارتیں اپنی  عظمت اور  شان کو بڑھانے والی ہے۔

 ساتھیوں ایک اور یادگار کی مرمت کی آج شروعا ت ہوئی ہے۔ کالا ہانڈی کا اسوراگڑھ قلع یہاں ہمارے  ماضی کا عکاس تو رہا  ہی ہے ساتھ میں ایک اہم سیاسی اور کاروباری مرکز بھی تھا۔ یہ  مہاکنتارا کو کالنگ سے جوڑتا تھا۔ اپنی تاریخ کے ان  سنہرے ابواب کے ساتھ دوبارہ جڑتے ہوئے مجھے بہت خوشی ہو رہی ہے۔ مجھے یقین ہے کہ یہاں قیمتی سہولتوں کی ترقی ہوئی ہے ۔ عقیدتمندوں اور سیاحوں کے لئے جو کام کیا گیا ہے، اس سے  یہاں کی سیاحت کو ترقی ملے گی اور روزگار کے مواقع میں کئی گنا اضافہ ہوگا۔

ساتھیوں ، آج یہاں 6 نئے پوسٹ آفس پاسپورٹ  مرکزوں کی شروعات بھی ہوئی ہے۔ بلانگیر کے علاوہ جگت سنگھ پور ، کیندرپاڑا ، پوری، پھولبنی، بارگڑھ میں یہ نئے مرکز کھلنے سے اب یہاں کے لوگوں کو پاسپورٹ کے لئے بہت دور جانے کی ضرورت نہیں ہے۔

ساتھیوں، آج آپ سبھی کو اڈیشہ کے لوگوں کی زندگی کو آسان بنانے والے ان سبھی پروجیکٹوں کے لئے میں ایک بار پھر اڈیشائیوں کو بہت بہت مبارکباد دیتا ہوں ۔ آپ کو نئے سال کی دوبارہ بہت بہت مبارکباد دیتا ہوں ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More