نئی دلّی، ایئر انڈیا کے تحت کلّی ملکیت کے ذیلی دارہ الائنس ایئر نے اڑان / آر سی ایس اسکیم کے تحت اپنے 228 ویں روٹ پر احمد آباد اور بندر گاہ کے شہر کاندلہ کے درمیان روزانہ براہ راست پرواز کا آغاز کر دیا ہے۔ اڑان، آر سی ایس اسکیم کے تحت کاندلہ الائنس ایئر کا 55 واں پڑاؤ ہے۔ یہ پرواز پیر سے جمعہ تک چلا کرے گی۔
اس پر واز کے شروع ہونے سے کاندلہ سے مسافر اب احمد آباد کے راستے ناسک اور حیدر آباد تک سہولت کے ساتھ سفر کر سکتے ہیں، اس طرح ان کے سفر میں لگنے والے وقت میں بھی کمی آئے گی۔ کاندلہ ہوائی اڈے سے شروع ہونے والی یہ تیسری اڑان ہے۔ فی حال اسپائس جیٹ اور ٹرو جیٹ ممبئی اور احمد ۱آباد کے لئے روزانہ پرواز کا اہتمام کرتے ہیں۔ یہ پروازیں بھی تجارتی ہب گاندھی دھام اور ملک کی اہم بندر گاہ دین دیال بندر گاہ کے لئے بھی بہتر رابطہ کی سہولت فراہم کرتی ہیں۔
اڑان اسکیم کے تحت آر سی ایس راستوں پر ہوائی ٹریفک میں 242 فیصد کا قابل ستائش اضافہ درج ہوا ہے جس کے باعث عام آدمی کو مارکیٹ کی اوسط قیمت پر یہ سہولیات فراہم ہوئی ہیں۔
اڑان۔ آر سی ایس اسکیم کے تحت الائنس ایئر اب الاٹ کئے گئے 50 روٹوں پر پروازیں چلا رہی ہے۔ اور اس نے اڑان 2 اور اڑان 3.1 اسکیم کے روٹ کے تحت 16 نومبر، 2019 سے چنڈی گڑھ سے دھرم شالہ اور دھرم شالہ سے چنڈی گڑھ کے لئے پروازیں شروع کی ہیں۔
ایئر انڈیا کے کوڈ شیئر کے ذریعہ الائنس ایئر نہ صرف اندرون ملک علاقائی رابطہ فراہم کر رہی ہے بلکہ یہ ملک اور بیرون ملک کے مسافروں کو بھی بلا رکاوٹ علاقائی رابطہ کی سہولت فراہم کر رہی ہے۔
اڑان اسکیم ملک کی تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو بھارت کی شہری ہوا بازی مارکیٹ میں تقریباً 700 روٹوں کے ذریعہ جوڑے گی۔