11.4 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

اڑان اسکیم کے تحت اندور۔کشن گڑھ تک اب تک کی پہلی پرواز کا آغاز

Urdu News

نئی دہلی، حکومت ہند کی اڑان اسکیم کے تحت شہری ہوابازی کی وزارت نے آج مدھیہ پردیش میں واقع اندورسے  کشن گڑھ

 (  اجمیر ، راجستھان ) تک ہفتے میں تین بار جانے والی اب تک پہلی پرواز کو ہری جھنڈی دی ۔ فضائی رابطے سے محروم علاقوں کو فضائی کنکٹی وٹی سے جوڑنے کی اپنی مستقل کوشش کے تحت شہری ہوابازی کی وزارت نے اڑان 3کی نیلامی کے عمل کے دوران اندور ۔ کشن گڑھ روٹ اسٹارایرکو  دیاہے۔اس روٹ کے آغاز کے ساتھ ہی شہری ہوابازی کی وزارت نے اڑان اسکیم کے تحت 268روٹ کو آپریشن میں لانے کاکام مکمل کرلیاہے ۔

آرسی ایس ۔ اڑان کے تحت اسٹارایربیلاگاوی سے اندورتک براہ راست پروازوں کو پہلے سے ہی آپریٹ کررہی ہے اور اب اسی روٹ کو راجستھان ‘‘دی لینڈ آف کلرس’’ یعنی مختلف رنگوں کی سرزمین تک توسیع دیگی ۔ اندوراورکشن گڑھ کے درمیان تقریبا550کلومیٹرکی دوری ہے اورلوگوں کو سڑک کے ذریعہ اندورسے کشن گڑھ پہنچنے میں 10گھنٹے سے زیادہ کاوقت لگتاتھا ۔تاہم  اس روٹ پر اب  پروازوں کے شروع ہوجانے سے لوگو ں کو صرف  ایک گھنٹے کا وقت لگے گا اور 9پلانٹس ٹیمپل ، اجمیرشریف درگاہ ،پشکرجھیل ، پھول محل پیلس ، روپان گڑھ قلعہ ، جیسے مشہورسیاحتی مقامات جانے میں کافی آسانی ہوگی ۔ مزید برآں کشن گڑھ کوہندوستان کی ماربل سٹی یعنی سنگ مرمرکا شہرکے نام سے بھی جاناجاتاہے ۔کشن گڑھ لال مرچ کا بھی ایک بڑا بازارہے ۔

اب تک بیلاگاوی اور کشن گڑھ کے درمیان براہ راست پرواز کی سروس دستیاب نہیں تھی اور بیلاگاوی سے لے کرکشن گڑھ تک تقریبا 1550کلومیٹرکی دوری طے کرنے کے لئے لوگوں کو بس یا ٹرین کے ذریعہ 24گھنٹے سفرکرنا پڑتاتھا۔ اس روٹ کے افتتاح کے ساتھ لوگ اب محض تین گھنٹے میں بیلاگاوی اورکشن گڑھ کے درمیان کاسفر کرسکتے ہیں ۔

بیلاگاوی ۔ اندور۔ کشن گڑھ سیکٹرکے لئے پروازوں کے اوقات درج ذیل ہیں :

ابتدا

منزل

روانگی  کا وقت

پہنچنے کا وقت

فری کوئنسی

بیلاگاوی

اندور

13:10

14:40

پیر، منگل ،جمعرات

اندور

بیلاگاوی

17:55

19:35

پیر، منگل ،جمعرات

اندور

کشن گڑھ

15:00

16:05

پیر، منگل ،جمعرات

کشن گڑھ

اندور

16:30

17:35

پیر، منگل  ، جمعرات

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More