19.4 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

اکیسویں صدی کی روزگار مارکٹ کا سامنا کرنے کیلئے نوجوانوں کو ہنرمندی اور معلومات دی جائے:نائب صدر جمہوریہ

Urdu News

نئیدہلی۔ ۔نائب صدر جمہوریہ ہند جناب ایم وینکیانائیڈو نے نوجوانوں کو ہنرمندی اور معلومات سے  آراستہ  کرنے کیلئے کہا ہے جس کی، اکیسویں صدی کی روزگار مارکٹ کا کامیابی کے ساتھ سامنا کرنے کیلئے ضرورت ہے۔ انہوں نے زور دیکر کہا ہے کہ تیز رفتار معاشی ترقی کی غرض سے ملک کے لئے  ہنرمند محنت کش افراد لازمی ہیں۔

آندھراپردیش کے شہر وجے واڑہ میں سورن بھارت ٹرسٹ کے کیمپس میں آندھرا پردیش کے ہنرمندی کے فروغ سے متعلق کارپوریشن (اے پی ایس ایس ڈی سی)  کی طرف سے لگائی گئی ایک نمائش کا افتتاح کرنے کے بعد  جناب نائیڈو نے کہا کہ یہی وقت ہے کہ بھارت اپنے نوجوانوں کو ہنرمند بناکر اپنی آبادی کے فائدے حاصل کرسکتا ہے۔

اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ سماج کے مختلف طبقوں میں ہنرمندی وراثت میں چلی آرہی ہے ، جناب نائیڈو نے  کہا کہ نوجوانوں کو تیزی سے بدلتی ہوئی  ٹیکنالوجی کے منظرنامے کے مطابق تربیت دیے جانے اور ہنرمند بنائے جانے کی ضرورت ہے۔

بھارت چونکہ آنے والے برسوں میں تیسری سب سے بڑی معیشت بننے کی طرف گامزن ہے ، انہوں نے کہا کہ حکومت اور سی آئی آئی ، فکی ، ایسوچیم جیسے مختلف صنعتی اداروں کو موجودہ اور نووارد محنت کش طبقے کو ہنرمند بنانے کیلئے  بنیادی ڈھانچہ تشکیل دینا ہوگا۔

نائب صدر جمہوریہ نے  ، نوجوان اور طلباء  ہنرمند بند سکیں، اس کے لئے  مساویانہ ترقی اور روزگار کے موقع پیدا کرنے کو یقینی بناکر شہری، دیہی فرق کو کم کرنے کی غرض سے  اقدامات کرنے کیلئے بھی کہا ۔

یہ اظہار خیال کرتے ہوئے کہ موجودہ صورتحال میں تبدیلی لانے اور اختراعی مزاج پیدا کرنے کیلئے  نوجوانوں کی صلاحیت بروئے کار لانا  بہت اہم ہے، جناب نائیڈو نے آگے بڑھنے کیلئے  اختراع کی غرض سے ایک سازگا رماحول تیارکرنے کیلئے کہا۔ انہوں نے ایک قومی مشن کے طور پر  ہنرمندی کے فروغ  کو آگے بڑھانے ، نوجوانوں ، خواتین  اور طلباء کو تربیت دینے کیلئے  اقدامات بھی تجویز کیے۔

نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ نوجوانوں کو ہنرمند بنائے جانے اور  ان میں محنت کا جذبہ پیدا کرنے کیلئے  اعلیٰ تعلیمی ادارے  آگے آئیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا  کہ تعلیمی ادارے اور صنعت مل کر کام کریں تاکہ طلباء کو اکیسویں صدی کے روزگار کیلئے  درکار ہنرمندی سے  ہمکنار کیا جاسکے۔

نائب صدر جمہوریہ نے  نمائش دیکھی اور طلباء کی ہنرمندی کو تازہ ترین شکل دینے کے مقصد سے  ان کیلئے  آندھرا پردیش سرکار کی طرف سے  پیش کیے گئے  مختلف پروگراموں کی نمائش کرنے والے  اسٹالز کا بھی دورہ کیا۔ سورن بھارت ٹرسٹ  کے انجینئرنگ کالج اور تربیت یافتہ طلباء کو اسکیموں سے واقف کرایا گیا۔

آندھرا پردیش کے گورنر جناب  بسوابھوشن  ہری چندن جنہوں نے اس نمائش میں شرکت کی،  اے پی ایس ایس ڈی سی  کی نمائش کے دورے کے دوران  نائب صدر جمہوریہ  کے ہمراہ رہے اور بعد میں  انہیں سورن بھارت ٹرسٹ  کے  مختلف تربیتی مراکز کا دورہ بھی کرایا گیا۔

اے پی ایس ایس ڈی سی  کے چیئرمین جناب چلّا مدھوسودن  ریڈی  ،  سورن بھارت ٹرسٹ کے چیئرمین جناب  کمینینی  سری نواس اور  دیگر شخصیتیں بھی اس موقع پر موجود تھیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More