15.6 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

اگرتلہ میں شمال مشرق کے لئے نیتی فورم کی پہلی میٹنگ کا اہتمام

Urdu News

نئی دہلی، تریپورہ کی راجدھانی اگرتلہ میں آج  شمال مشرق کے لئے نتیی فورم کی پہلی میٹنگ ہوئی۔ یہ فورم   حال ہی میں تشکیل دیا گیا ہے   ۔ شمال مشرقی  کونسل  اور شمال مشرقی خطے کی ترقی    کی وزارت کے نیتی آیوگ کی جانب سے اس میٹنگ کا اہتمام کیا گیا تھا جس کی مشترکہ صدارت نیتی آیوگ کے وائس چیئرمین  جناب    راجیو کمار اور  شمال مشرقی خطے کی  ترقی  کے مرکزی وزیر مملکت آزادانہ چارج  جناب جتیندر سنگھ نے کی۔    میٹنگ میں تریپورہ کے وزیراعلی  بپلیب کمار دیو   ، ناگالینڈ کے وزیر  اعلی نیفیو ریو اور  میگھالیہ کے وزیر اعلی جناب  سی-سنگما نے   شرکت کی۔   اس کے علاوہ   اروناچل پردیش کے نائب  وزیراعلی چھونا میں نے بھی   میٹنگ میں   دن بھر چلنے والے مذاکرات میں حصہ  لیا۔  مرکزی وزارتوں   ور ریاستی سرکار وں کے    سینئر وزرا، چیف سکریٹریوں کے علاوہ   سینئر     افسران بھی موجود تھے۔

 اپنے افتتاحی خطاب میں   جناب   راجیو کمار نے کہا کہ  شمال مشرقی خطے    این ای آر   میں  ترقیاتی پروجیکٹوں کی  توجہ ‘‘ہیرا’’   (شاہراہوں، آبی گذر گاہوں، ریلویز اور ہوائی راستوں)  کے   تصور پر مبنی ہوگی۔ جس کا  وزیراعظم جناب نریندر نے ذکر کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں تعلیم  ، صحت اور ہنر مندی  کے فروغ پر  بھی زیاددیا جائے گا۔ انہوں نےمزید کہا کہ   شمال مشرقی خطے میں   ایک مقررہ وقت کے اندر   پانچ   مشن موڈ   پروجیکٹوں کے ذریعہ باغبانی  ، سیاحت ، ڈبہ بندی خوراک  اور بانس کے استعمال کو فروغ دیا  جائے گا۔

 اس موقع پر اظہار خیا ل کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا حکومت نے  اس خطے  میں ترقی پر توجہ دی ہے جو   آزادی کے بعد   گزشتہ سات دہائیوں سے   کم و بیش   اصل دھارے سے الگ رہا ہے۔  انہوں نے کہا کہ گزشتہ تین سالوں کے دوران شمال مشرقی خطے میں  فنڈ کے استعمال  میں  خاطرخواہ 21 فی صد کا اضافہ ہوا ہے۔ ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ     مرکزی حکومت  نے اب شمال مشرقی خطے میں   ترقیاتی پروجیکٹوں   کے لئے مکمل سو فی صد فنڈنگ کا    عزم کیا ہے جبکہ   اس سے پہلے ریاستی سرکاروں نے    کل لاگت کی  10 فی صد فنڈنگ کی تھی۔

ناگالینڈ کے وزیر   اعلی جناب نیفریو نے کہا کہ   کوہیما  ، شمال مشرقی خطے میں   واحد ریاست کی  راجدھانی ہے   جہاں  ایک بھی  ہوائی  اڈہ نہیں ہے۔  انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت نے    اس مقصد کے لئے زمین حاصل کرلی ہے اور  کوہیما میں کم از کم  ایک چھوٹی ہوائی پٹی تعمیر کی جائے گی تاکہ اڑان اسکیم  کے تحت  ناگالینڈ کو ہوائی رابطہ  فراہم کرایا جاسکے۔

میگھالیہ کے وزیراعلی جناب کونراڑ  سنگمانے کہا کہ اس خطے میں   تمام سماجی ، اقتصادی مسائل کا حل ترقی ہے اور  بنیادی ڈھانچہ اور رابطے    کے ذریعہ   بہت سے ترقیاتی  مسائل کو حل کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ  میگھالیہ میں   2022 میں قومی کھیل کو  د مقابلہ ہوں گے   اس وقت ہندستان آزادی    کی  75 ویں سالگرہ  منائے گا۔  انہوں  نےمزید کہا کہ    فزیکل اور  اقتصادی رکاوٹیں دور کرکے   شمال مشرقی خطے کے    اقتصادی چیلنجوں سے نمٹا جاسکتا ہے۔   ترویپورہ کے وزیراعلی جناب بپلیب کمار دیو نے   اس   پروقار تقریب کی میزبانی کرنے کے لئے   تریپورہ کو ایک موقع فراہم کرنے   کے لئے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے کہا کہ   ریاست   تین طرف سے  بنگلہ دیش سے    لگتا ہے اور وہ بنگلہ دیش سے سالانہ 300 کروڑ روپے سے  زیادہ مالیا ت کے  سامان کی   درآمد کرتا ہے اور  4.6 کروڑ روپے مالیت کا سامان برآمد کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ    تریپورہ سے ربڑ  کی    برآمد  کچھ  شقوں  کی وجہ سے  روکی ہوئی ہے لیکن     یہی  ربڑ  مغربی بنگال کے ذریعہ     باہر جاتا ہے ۔ جناب دیو  نے کہا کہ تریپورہ کے پاس  ماہی پروری کے شعبے میں  کافی صلاحیت موجود ہے کیونکہ ریاست میں   زراعت کے لئے دنیا کا بہترین ساز گار ماحول ہے لیکن ابھی تک اس کا   استعمال نہیں ہوسکا ہے۔  شمال مشرقی خطے کی تمام آٹھوں ریاستوں کے نمائندوں نے     شمال مشرقی خطے کو   خوشحال بنانے  کی سمت   اپنی قابل قدر تجاویز  پیش کیں جو آج کی  میٹنگ کا موضوع تھا۔   شمال مشرقی  خطے کی ترقی کی  وزارت کے سکریٹری جناب  نوین ورما اور این ای سی کے سکریٹری جناب    رام   مولوا نے  اس خطے میں مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کی نوعیت کی وضاحت کی۔

 شمال مشرقی    خطے کے لئے نیتی فورم فروری 2018 میں تشکیل دیا گیا تھا جس کا مقصد ملک کے     شمال مشرقی خطے کی ٹھوس  معاشی ترقی کو یقینی  بنانا ہے اور شما ل مشرقی خطے میں    رقی نوعیت کا  وقتاً فوقتاً جائزہ لینا ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More