17 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

اگر ہم اپنے شہریوں کو تعلیم یافتہ اور بااختیار بناناچاہتے ہیں تو ہمیں ان رکاوٹوں کو دور کرنا ہوگا جو ان کو معلومات تک رسائی میں درپیش ہیں:نائب صدرجمہوریہ

Urdu News

نئی دہلی، نائب صدرجمہوریہ ہند جناب وینکیا نائیڈو نے آج کہا کہ ملک میں عوام کو اطلاعات اور معلومات، ان کی اپنی زبان اور لہجے میں مہیا کرنا نہایت اہم ہوگیا ہے کیونکہ یہ  ہندوستان کے طرح ہی تنوع، پیچیدہ اور کثیر لسانی ہیں۔جناب نائیڈو نے آج حیدرآباد میں مشین سے ترجمہ سے متعلق سافٹ ویئر‘‘سارا’’ کے نمائش کے موقع پر  سامعین سے خطاب کررہے تھے۔

جناب وینکیا نائیڈو نے کہا کہ اگر ہم اپنے عوام کو تعلیم یافتہ اور بااختیار بنانا چاہتے ہیں تو یہ ضروری ہے کہ ہم ان رکاوٹوں کو دور کریں جن  کا معلومات اور ٹیکنالوجی تک رسائی حاصل کرنے میں انہیں سامنا کرناپڑتا ہے۔ اس پس منظر میں انہوں نے ‘‘سارا’’ جیسے تجربے کی پہل کی اہمیت، مواصلات میں تجربے کی سہولیات کے جواز،نظریات اور معلومات کے تبادلے کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی۔انہوں نے کہا کہ  یہ زبان اور ادب کو مالا مال کرتا ہے نیز دنیا کو ایک  ساتھ لاتا ہے۔

اس پس منظر میں انہوں نے ‘‘سارا’’( ایس اے اے آر اے) لانے کے لئے حیدرآباد کی سینٹرل یونیورسٹی کی تعریف کی اور کہا کہ یہ اچھی شروعات ہے۔دیسی زبانوں کی اہمیت کے بارے میں باتیں کرتے ہوئے جناب نائیڈو نے کہا کہ تہذیبی ترقی میں مادری زبان کا فروغ کافی اہم ہے۔انہوں نے کہا کہ ‘سارا ’جیسے سافٹ ویئر کی مدد سے عوام ترجمہ شدہ بہتر چیزیں حاصل کرسکتے ہیں۔

مشین سے ترجمے کے سسٹم کی اثر انگیزی اور اس کے کفایتی ہونے پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے نائب صدرجمہوریہ نے کہا کہ مشینیں ساکت نہیں ہوتیں وہ اپنانے کی صلاحیت رکھتی ہیں، نئی چیزیں پیداکرتی ہیں، نئی چیزیں سیکھتی ہیں۔ پیش گوئی کرتی ہے اور صحیح فیصلے لیتی ہیں۔مستقبل میں مشینری ترجمہ کے کافی مواقع موجود ہیں۔

مشین سے ترجمے کے نظام کی  اعلی کارکردگی کا اعتراف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ آج ایک بڑا چیلنج ہے۔انہوں نے کہا کہ متحرک تجرباتی ماڈل  کا عملی طورپر بھی استعمال ہوتا  ہے اور ان کی  تیاری آسان نہیں ہوتی۔

انہوں نے حیدرآباد یونیورسٹی میں خصوصیت کے ساتھ مشین کے ترجمے اور عملی طور پر نیچرل لیگویج انجینئرنگ سے متعلق ‘‘سارا’’ ٹیم کے ذریعہ کئے گئے اچھے کام کی تعریف کی۔انہوں نے ٹیم کے ذریعہ مشین ٹرانسلیشن کاطریقہ کار اپنانے کی بھی تعریف کی ۔ جس نے تیزی سے ٹرانسلیشن کے نظام میں اچھی کارکردگی کامظاہرہ کیا ہے۔

مستقبل کی ٹیکنالوجی کے طور پر آرٹی فیشیل انٹیلی جنس قرار دیتے ہوئے جناب نائیڈو نے ‘سارا’ ٹیم کو اس جدید ترین ٹیکنالوجی کو اپنانے کے لئے مبارک باد دی۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ آئندہ چند برسوں کے دوران مزید زبانوں کے لئے معیاری ترجمہ کانظام بھی تیار ہوگا۔

ہندوستان میں 19,500 سے زائد مادری زبان کی شکل میں بڑے لسانی تنوع کے بارے میں باتیں کرتے ہوئے جناب نائیڈو نے ہندوستان کی لسانی وراثت کے تحفظ اور اس کےبچانے کی اہمیت پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ ہماری زبانیں ہماری زندگی ، ہماری تاریخ سماج کے طور پر ہمارے ارتقاء کا  اہم حصہ ہیں۔

 انہوں نے مزید کہا کہ  ہماری  متعدد قدیم زبانیں ناپید ہونے کے دہانے پر ہیں کیونکہ دہائیوں کے دوران ان میں انجماد آگیا تھا۔ ان میں اختراع پردازی کا فقدان تھا اور نئے خیالات اور نئے الفاظ اپنانے میں ناکام رہی تھیں۔انہوں نے  کہا کہ جب بھی کوئی زبان مرتی ہے تو یہ پوری تہذیب وثقافت کی تاریخ کے ساتھ مرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسکولوں میں مادری زبان میں درس و تدریس کو لازمی بنایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مشین ٹرانسلیشن کو قومی مشن کے طور پر اپنانا چاہئےتاکہ معلومات کو ہمارے عوام تک ان کی اپنی زبان اور رسم الخط میں ترجیحی بنیاد پر پہنچایا جاسکے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More