15.6 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

اگست 2016 کے مقابلے اگست 2017 میں غیرملکی سیاحوں کی آمد میں گیارہ فیصد کا اضافہ

Urdu News

نئی دہلی؛ سیاحت کی وزارت بیورو آف ایمیگریشن (بی او آئی) سے موصولہ اعداد وشمار کی بنیاد پر غیر ملکی سیاحوں کی آمد اور ای۔سیاحتی ویزے پر آنے والے غیرملکی سیاحوں کا ماہانہ تخمینہ ملک اور بندرگاہ کے اعتبار سے تیار کرتی ہے۔

اگست 2017 کے دوران غیر ملکی سیاحوں کی آمد اور ای۔سیاحتی ویزا پر آنے والے غیر ملکی سیاحوں  سے متعلق اہم باتیں حسب ذیل ہیں:

غیر ملکی سیاحوں کی آمد (ایف ٹی اے)

اگست 2017 میں 7.24 لاکھ غیر ملکی سیاحوں کی امد ہوٓٓمد ہوئی جبکہ اگست 2016 میں 6.52 لاکھ اور اگست 2015 میں 5.99 لاکھ غیر ملکی سیاحوں کی آمد ہوئی تھی۔

اس طرح سے اگست 2017 میں غیر ملکی سیاحوں کی آمد میں اگست 2016 کے مقابلے گیارہ فیصد کا اضافہ ہوا جبکہ اگست 2016 میں اگست 2015 کے مقابلے 8.8 فیصد کا اضافہ ہوا تھا۔

 جنوری سے اگست 2017 کے دوران 63.98 لاکھ غیر ملکی سیاح ہندوستان آئے۔ اس طرح سے اس تعداد میں گذشتہ برس کے  اسی مدت کے مقابلے میں 15.2 فیصد کا اضافہ ہوا۔ جنوری سے اگست 2016 کے درمیان ہندوستان آنے والے غیر ملکی سیاحوں کی تعداد 55.54 لاکھ رہی تھی جو کہ جنوری سے اگست 2015 کے مقابلے 9.5 فیصد زیادہ تھی۔

اگست 2017 کے دوران ہندوستان آنے والے غیر ملکی سیاحوں کی سب سے بڑی تعداد بنگلہ دیش (21.26فیصد) سے آنے والے سیاحوں کی رہی۔ اس کے بعد امریکہ (11.60فیصد)، برطانیہ (9.46فیصد)، سری لنکا (6.41فیصد)، ملیشیا ((3.71فیصد)، جاپان (2.74فیصد)، کناڈا (2.57فیصد)فرانس (2.46فیصد)، جرمنی (2.39فیصد)، اسٹریلیا (2.37فیصد)، نیپال (2.11فیصد)، سنگاپور (1.96فیصد)، چین (1.94فیصد)، عمان (1.76فیصد)، متحدہ عرب امارات (1.57فیصد) کا نمبر رہا۔

اگست 2017 کے دوران پندرہ اہم ہوائی اڈوں  پر پہنچنے والے غیر ملکی سیاحوں میں سب سے بڑی تعداد دہلی ہوائی اڈے (26.99فیصد)  پر پہنچی۔ اس کے بعد ممبئی ہوائی اڈہ (15.49فیصد)، ہری داس پور لینڈ چیک پوسٹ (12.06فیصد)، چنئی ہوائی اڈہ (9.37فیصد)، بینگلورو ہوائی اڈہ (6.36فیصد)، کوچین ہوائی اڈہ (5.01فیصد)، کولکتہ ہوائی اڈہ (4.42فیصد)، حیدرآباد ہوائی اڈہ (3.50فیصد)، گیڈےریل لینڈ چیک پوسٹ (2.74فیصد)، تیروچیراپلی ہوائی اڈہ (1.94فیصد)، تریویندرم ہوائی اڈہ (1.67فیصد)، گوجاڈنگا لینڈ چیک پوسٹ (1.46فیصد)، احمد آباد ہوائی اڈہ (1.36فیصد)، سونولی لینڈ چیک پوسٹ (1.35فیصد) اور امرتسر ہوائی اڈہ (0.89فیصد) کا نمبر رہا۔

ای۔ سیاحتی ویزا پر غیرملکی سیاحوں کی آمد

اگست 2017 میں  ای۔ سیاحتی ویزا پر مجموعی طور پر 1.13 لاکھ سیاح ہندوستان آئے جبکہ اگست 2016 میں یہ تعداد 0.66 لاکھ رہی تھی۔ اس طرح سے اس میں 71.3 فیصد کا اضافہ درج کیا گیا۔

جنوری سے اگست 2017 کے دوران ای۔ سیاحتی ویزا پر مجموعی طور پر 9.49 لاکھ سیاح ہندوستان آئے جبکہ جنوری سے اگست 2016 کے دوران یہ تعداد 6.06 لاکھ رہی تھی۔ اس طرح سے اس میں 56.5 فیصد کا اضافہ درج کیا گیا۔

اگست 2017 میں ای۔ سیاحتی ویزا پر ہندوستان میں 15 اہم مقامات پر  پہنچنے والے  سیاحوں کا فیصد درج ذیل رہا:

برطانیہ (12.6فیصد)، امریکہ (9.6فیصد)، متحدہ عرب امارات (6.7فیصد)، اسپین (6.3فیصد)، فرانس (5.9فیصد)، عمان (5.6فیصد)، اٹلی (4.9فیصد)، چین (4.1فیصد)، جرمنی (4.0فیصد)، آسٹریلیا (3.4فیصد)، کناڈا (3.3فیصد)، کوریا (3.1فیصد)، سنگاپور (2.9فیصد)، اسرائیل (2.3فیصد) اور ملیشیا (2.0فیصد)۔

اگست 2017 کے دوران جن پندرہ اہم مقامات پر ای۔ سیاحتی ویزا پر غیر ملکی سیاح آئے ان کا فیصد حسب ذیل رہا:

نئی دہلی ہوائی اڈہ (44.1فیصد)، ممبئی ہوائی اڈہ (19.5فیصد)، چنئی ہوائی اڈہ (8.9فیصد)، کوچی ہوائی اڈہ (7.2فیصد)، بینگلورو ہوائی اڈہ (7.0فیصد)، حیدرآباد ہوائی اڈہ (3.8فیصد)، کولکتہ ہوائی اڈہ (1.9فیصد)، تری ویندرم ہوائی اڈہ (1.5فیصد)، امرتسر ہوائی اڈہ (1.4فیصد)، ترچی ہوائی اڈہ (1.2فیصد)، کالی کٹ ہوائی اڈہ (1.0فیصد)، احمد آباد ہوائی اڈہ (0.9فیصد)، ڈبولنگ (گوا) ہوائی اڈہ (0.4فیصد)، جے پور ہوائی اڈہ (0.4فیصد) اور پونے ہوائی اڈہ (0.3فیصد)۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More