15.6 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

اگلی نسل کو صاف اور سبز ماحول واپس کرنا ہمارا فرض ہے : ڈاکٹر ہرش وردھن

Urdu News

نئیدہلی؛ ماحولیات، ،جنگلاتوموسمیاتیتبدیلیکےمرکزی وزیرڈاکٹر ہرش وردھن نے اساتذہ  سے ’’سبز، اچھے کاموں‘‘ کی مہم میں شرکت کرنے کی اپیل کی ہے، جو کہ لوگوں اور طلبا کو خصوصی طور پر موسمیاتی تبدیلی اور گلوبل وارمنگ کے موضوع پر حساس بنانے کے لیے ماحولیات و جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت کی جانب سے شروع کی گئی ہے۔

شمالی دلی میونسپل کارپوریشن کے تمام سرکاری اسکولوں کے تقریباً 700 پرنسپلوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ ماحول عالمی تشویش کا موضوع ہے، جتنا آج سے پہلے کبھی نہیں تھا۔

’’تمام دنیا عالمی جدت اور موسمیاتی تبدیلی کے خطرات سے فکرمند ہے۔ دلی میں لوگ پہلے ہی فضائی آلودگی کا سامنا کر رہے ہیں۔ ماحول اور زندگی پر اس کا اثر ہر عالمی پلیٹ فارم ایجنڈے میں شامل ہے، ہر کوئی امید کے ساتھ ہندوستان کی جانب دیکھ رہا ہے کیونکہ وہ محسوس کرتے ہیں کہ ہندوستانیوں کے ڈی این اے میں ماحولیات کا تحفظ کرنا شامل ہے۔

ہمارے آباو اجداد نے ماحول کی حفاظت کو اپنی زندگی کا حصہ بنا دیا تھا۔ یہ ہماری ثقافت کا ایک اہم حصہ تھا – ہمارے آبا و اجداد نے ندیوں ، ہوا، درختوں اور دھرتی کی پوچا کی اور وہ زمین کے ساتھ ہم آہنگی سے زندگی بسر کرتے تھے، ’’ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا۔

وزیرموصوفنےپرنسپلسےان کی  “سبزسماجیذمہداری” کی یاد دہانی کرائی، جو کہ کارپوریٹ دنیا کی سماجی ذمہ داری (سی ایس آر) کے بقدر ہے۔ پلس پولیو مہم میں میونسپل کارپوریشن اسکولوں کے ’’پولیو افواج‘‘ کے ذریعے انجام دیئے گئے اہم کردار  کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے ’’ گرین افواج‘‘ کی ضرورتوں پر زور دیا اور گرین اچھے کارناموں کی تحریک کو اثردار بنانے  اور اسے زمینی سطح پر کامیابی سے ہمکنار کرنے  پر زور دیا۔

ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا کہ ہمارے لیے صاف اور سبز ماحول کو قائم کرنا مشکل نہیں ہے۔ انہوں نے کہا، ’’یہ صرف ایک تکنیکی مسئلہ نہیں ہے، بلکہ ایک اخلاقی ذمہ داری ہے جو کہ آئندہ نسل کو صاف اور سبز ماحول کو بحال کرے اور اسے واپس لوٹا دے۔‘‘ اس مقصد کو ذہن میں رکھتے ہوئے ، ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت نے ’’ماحول دوست کارنامے ‘‘ کے نام سے ایک مہم کا آغاز کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مہم کو اساتذہ، طالب علموں اور دیگر غیر سرکاری تنظیموں کے ذریعے ہی وسیع کیا جا نا چاہیے۔

ڈاکٹر ہرش وردھن پرنسپلوں سے خطاب کرتے ہوئے

’ڈاکٹر ہرش وردھن‘ کے نام سے ایک موبائل اپلیکیشن –

مہمکو پورے ملک میں لوگوں تک پہنچانے کے لیے تیار کیا ہے، جس کا آغاز حال ہی میں کیا گیا ہے۔

ڈاکٹر ہرش وردھن نے پرنسپلوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے سرحدی حلقوں میں تحقیق کے لیے بجٹ مختص کرنے  کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم کو 2018 کے عام بجٹ میں فنڈز مختص کرنے کے لیے ان کے عملی تصویر کے لیے شکریہ ادا کیا۔ سائنس اور ٹکنالوجی ڈپارٹمنٹ سائبر فیزیکل  سسٹم پر ایک مشن لانچ کرے گا جس سے سیروباٹکس، مصنوعی انٹیلی جنس، ڈیجیٹل مینوفیکچرنگ ، بڑے اعداد و شمار کا تجزیہ، کوانٹم مواصلات اور انٹرنیٹ کے شعبے میں بہتری کے مراکز قائم کرنے میں مدد ملے گی۔ ’’ہندوستان سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں دنیا کے کسی بھی ملک سے پیچھے نہیں ۔ ‘‘ ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More