17.6 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

اگنی -5بیلسٹک میزائل کی کامیاب آزمائش

Urdu News

نئی دہلی،جنوری،طویل فاصلے پر زمین سے زمین تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل اگنی-5 کا آج صبح 9 بج کر 53 منٹ پر اڈیشہ کے ڈاکٹر عبدالکلام جزیرے سے مکمل رینج کے لئے کامیاب آزمائش کی گئی۔ یہ اس میزائل کی پانچویں آزمائش تھی اور سڑک پر چلنے والے موبائل لانچر سے کی جانے والی مسلسل 30ویں آزمائش تھی۔ یہ پانچوں مشن پوری طرح کامیاب رہے ہیں۔

میزائل کی پرواز کے دوران تمام کارکردگی کو رڈار، رینج اسٹیشنوں اور ٹریکنگ نظام کے ذریعے پوری طرح جانچ اور نگرانی کی گئی۔ اس پرواز میں مشن کے تمام مقاصد کو کامیابی سے حاصل کرلیا گیا ہے۔ اگنی-5 کی کامیاب آزمائش سے ملک میں میزائل کی صلاحیتوں اور ہمارے قابل قدر مزاحم کو مزید مستحکم کرنے کے ملک کے عہد کا اعادہ ہوتا ہے۔

لانچ آپریشن کی قیادت اگنی-5 کے پروجیکٹ ڈائریکٹر جناب جی راما گرو اور پروگرام ڈائریکٹر جناب ایم آر ایم بابو نے کی۔ وزیر دفاع کے سائنسی مشیر اور میزائل اور اسٹریٹجک نظام کے ڈائریکٹر جنرل جی ستیش ریڈی نے لانچ کا مشاہدہ کیا۔ دفاعی تحقیق وترقی کی تنظیم، ڈی آر ڈی او کی لیبوریٹری اے ایس ایل، ڈی آر ڈی ایل، آئی ٹی آر، آر سی آئی اور ٹی بی آر ایل کے ڈائریکٹروں نے پورے لانچ آپریشن کا تجزیہ کیا۔ اس موقع پر مسلح افواج کے سینئر عہدیدار بھی موجود تھے۔ ڈی آر ڈی او کے چیئرمین اور ڈی ڈی آر اینڈ ڈی کے سکریٹری ڈاکٹر ایس کرسٹوفر نے اگنی-5 ٹیم کو مبارک باد دی اور کہا کہ اگنی-5 کی مسلسل پانچویں کامیاب پرواز ملک کی دفاعی صلاحیتوں کے لئے ایک بڑی کامیابی ہے۔

وزیر دفاع محترمہ نرملا سیتارمن نے چنئی میں دفاعی صنعتی ترقی کی کانفرنس کا افتتاح کرتے ہوئے اگنی-5 کی کامیاب آزمائش پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس کامیابی پر ڈی آر ڈی او کو مبارک باد دی اور ان صنعتوں کی بھی ستائش کی جنہوں نے ملک میں تیار کردہ ٹیکنالوجی سے سازوسامان تیار کیا اور میزائل تیار کرنے میں تعاون دیا۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More