20 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ایئرفورس اسٹیشن سرساوا میں یوم شہداء کا انعقاد

Urdu News

نئی دہلی،؍مئی ، یوم شہداء کرگل کا انعقاد پورے ملک میں کیاگیا تاکہ ہمارے ملک کے دفاع میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنےوالےشہداکوخراجِ عقیدت پیش کیا جاسکے۔انڈین ایئرفورس کی شاندارروایات کوآگے بڑھاتے ہوئے ایئرفورس سرساوا کے 4 فضائی لڑکوؤں نےکرگل آپریشن کےدوران 28؍1999کو شہادت حاصل کی تھی۔ اس دن  بیس کے ہیلی کاپٹر ایم آئی-17نےپرواز بھری تھی، جس کے پائلٹ  اسکواڈرن لیڈر راجیو پنڈیرتھے، جبکہ فلائٹ لیفٹیننٹ ایس مہیلاً شریک پائلٹ تھے، جبکہ سرجنٹ پی وی این آر پرساد فلائٹ گنراور سرجنٹ آر کے ساہو فلائٹ انجینئر کےطور پر ساتھ تھے ۔ کرگل سیکٹر میں ٹائیگرہل راکیٹ حملہ کرتے وقت ہیلی کاپٹر کو دشمن کےذریعے مار گرایا گیااور ان لڑاکو نےشاندار قربانی پیش کی۔ تب سے 28؍مئی کو اس اسٹیشن پر بہادر لڑاکوؤں کی یاد میں یوم شہدا کے طورپر منایا جاتا ہے۔ اس سال 28؍مئی کو ایئرآفیسر کمانڈنگ اور ایئر فورس اسٹیشن سرساوا کےسبھی فضائی لڑاکوؤں نے ان بہادر فضائی لڑاکوؤں کو خراج عقیدت پیش کیااور ان کی شہادت کی 18ویں برسی پر جنگی یادگارپر گلہائےعقیدت نذر کئے۔ساتھ ہی ساتھ بیس کے 4ہیلی کاپٹروں نے آسمان میں مسنگ مین فارمیشن کیلئے پرواز کی، جس کے ذریعے ان چار شہدا کو یاد کیاگیا۔مزید براں شام میں ایک  کینڈل لائٹننگ سرومنی(موم بتیاں جلانے کی تقریب)کا انعقاد  بھی کیا گیا، جہاں اسٹیشن کے سبھی کنبے جمع ہوئےاور جنگی شہیدوں کو اسٹیشن میں واقع جنگی یادگار پر موم بتیاں جلا کر خراج عقیدت پیش کیا۔

Related posts

1 comment

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More