19.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ایئرمارشل راکیش کمار سنگھ بھدوریا نے ایئراسٹاف کے نائب سربراہ کی حیثیت سے چارج سنبھالا

Urdu News

ئی دہلی: مئی ؍پی وی ایس ایم، اے وی ایس ایم، وی ایم، اے ڈی سی ایئر مارشل راکیش کمار سنگھ بھدوریا نے  آج ایئر اسٹاف کے نائب سربراہ کی حیثیت سے چارج سنبھال لیا ہے۔ انہوں  نیشنل ڈیفنس اکیڈمی سےسند فراغت حاصل کی  ہے۔  انہیں 15 جون 1980 کو ہندوستانی فضائیہ کے فائٹر اسٹریم میں کمیشن ملا تھا۔ انہوں نے مجموعی آر ڈر آف میرٹ میں اول مقام حاصل کرنے کے لئے سورڈآف آنر حاصل کی تھی۔ انہیں  ایک تجرباتی ٹیسٹ پائلٹ، اے کیٹ اے کوالیفائیڈ فلائنگ انسٹرکٹر اور ایک پائلٹ اٹیک انسٹرکٹر  کا غیر معمولی امتیاز حاصل ہونے کے ساتھ 26 طرز   کے جنگی طیاروں اور ٹرانسپورٹ طیارے  پر 4250  سے زیادہ گھنٹے کا تجربہ حاصل ہے۔  انہوں نے بنگلہ دیش کے کمانڈ اور اسٹاف کالج سے دفاعی مطالعات میں ماسٹر ڈگری مکمل کی تھی۔

ایئر مارشل بہت سے اہم عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں، جن میں ایک  جیگوار اسکواڈرن کی کمان اور  اہم ایئر فورس اسٹیشن  میں ایئر کرافٹ اور سسٹم ٹیسٹنگ اسٹیبلشمنٹ میں فلائٹ ٹیسٹ اسکواڈرن کا کمانڈنگ آفیسر اورچیف ٹیست پائلٹ کے علاوہ لائٹ کمباٹ ایئر کرافٹ پر نیشنل فلائٹ ٹیسٹ سینٹر کے پروجیکٹ ڈائریکٹر کا عہدہ شامل ہے۔ان کی   لائٹ کمباٹ ایئر کرافٹ میں ابتدائی پروٹو ٹائپ فلائٹ ٹیسٹ میں انتہائی زبردست طور پر وابستگی رہی  ہے۔ ایئر مارشل بھدوریا ماسکو میں ہندوستانی سفارتخانے میں ایئر اتاشی بھی تھے۔ وہ نیشنل ڈیفنس اکیڈمی کے  کمانڈنٹ ایئر اسٹاف کے اسسٹنٹ چیف پروجیکٹ ہیڈکوارٹر سی اے سی میں سینئر ایئر اسٹاف آفیسر، ایئر ہیڈ کوارٹر میں ایئر اسٹاف کے ڈپٹی چیف اور ساؤدرن ایئر کمانڈ کے ایئر آفیسر کمانڈنگ ان چیف بھی تھے۔ موجودہ تقرری سے قبل وہ  ٹریننگ کمانڈ کے ایئر آفیسر کمانڈنگ ان چیف تھے۔

ان کے  شاندار کیریئر کے دوران چیف آف ایئر اسٹاف نے ان کی ستائش کی تھی اور ا نہیں پرم وِششٹ سیومیڈال، اتی وششٹ سیوا میڈل اور وایو سینا میڈل سے سرفراز کیا جا چکا ہے۔ ان کی اہلیہ کا نام محترمہ آشا بھدوریا ہے اور ان کا ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More