17.8 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ایئرپورٹ اتھارٹی آف انڈیا لکھنؤ ، دیو گڑھ، راج کوٹ اور الہ آباد ہوائی اڈوں پر

Urdu News

نئی دہلی، ۔ایئرپورٹ اتھارٹی آ ف انڈیا (اے اے آئی) لکھنؤ، دیو گڑھ، راج کوٹ اور الہ آباد ہوائی اڈوں پر  ترقیاتی کام  شروع کرے گا۔ اس کا مقصد لوگوں کے بڑھتے ہوئے  ٹریفک سے نمٹنے کیلئے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانا اور اسے ترقی دینا ہے۔

اے اے آئی لکھنؤ میں چودھری چرن سنگھ بین الاقوامی ہوائی اڈے میں مسافروں کیلئے ایک نئی مربوط ٹرمینل عمارت تعمیر کرے گا، جس پر 1230 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔ اس ہوائی اڈے پر پچھلے پانچ برسوں کے دوران لوگوں کے آنے جانے میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ نئی ٹرمینل عمارت رَش کے وقت میں 4000 مسافروں کے آنے جانے کے  عمل سے اور سال میں 6.35 ملین مسافروں کے آنے جانے کے عمل سے نمٹ سکے گی۔

جھارکھنڈمیں دیو گڑھ کے مقام پر اے اے آئی  ایئر بس 320 تک کے شہری ہوائی جہازوں کیلئے اور           سی-130قسم کے  طیاروں کی ڈی آر ڈی او کارروائی سے نمٹ سکے گا۔ اس کام پر 401.34 کروڑروپے کی لاگت آئے گی اور مکمل ہونے پر یہ لاگت 427.43کروڑروپے ہو جائے گی۔ اس سلسلے میں مارچ 2017 میں جھارکھنڈ کی حکومت  ڈی آر ڈی او اور اے اے آئی کے مابین ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے گئے تھے۔ اس کے تحت 50 کروڑ روپے حکومت جھارکھنڈ خرچ کرے گی، جبکہ 200 کروڑ روپے ڈی آر ڈی او کی طرف سے لگائے  جائیں گے اور باقی لاگت اے اے آئی برداشت کرے گی۔

الہ آباد میں فضائی سفر کرنے والوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کو دیکھتے ہوئے اے اے آئی 125.76 کروڑروپے کی لاگت سے ایک  نئے شہری انکلیو کو ترقی دے گی۔ یہ نیا ٹرمینل اردھ کنبھ میلے سے پہلے کام کرنے لگے گا، جو جنوری 2019 میں ہوگا۔ اے اے آئی حصار میں ایک گرین فیلڈ ہوائی اڈے کو ترقی دینے کا کام بھی شروع کرے گی۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More