15.6 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ایئر فورس اسٹیشن جودھپور میں ایکسرسائز ایسٹرن برج -VI

Urdu News

بھارتی فضائیہ (آئی اے ایف) اور رائل ایئر فورس  آف عمان (آر اے ایف او) ایئر فورس اسٹیشن جودھ پور میں 21 سے 25 فروری 2022 تک ایسٹرن برج-VI  نامی ایک  دو طرفہ مشق میں شرکت کریں گی۔ یہ اس  مشق کا چھٹا ایڈیشن ہوگا۔ اس سے  دونوں فضائی افواج کے درمیان کارروائی کرنے کی  صلاحیت اور  مل کر کارروائی کرنے  کی صلاحیت میں اضافے  کا  موقع ملے  گا۔

اس مشق میں بھارتی فضائیہ اور آر اے ایف او کی شرکت  سے دونوں ممالک کے درمیان پروفیشنل تعامل ، تجربات کے تبادلے اور  کارروائی سے متعلق معلومات میں  اضافے ے علاوہ  دو طرفہ تعلقات بھی مضبوط ہوں گے۔

اس مشق کے دوران کئی  سینئر معززین کاایئر فورس اسٹیشن جودھپور کا دورہ کرنے کا منصوبہ ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More