نئی دلّی ، ایئر فورس ہنڈن اسٹیشن پر ایک یادگاری تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔ یہ تقریب سی ۔ 130 فُل موشن لیول ڈی عسکری نظام ٹرینر کے پوری کامیابی سے نافذ ہونے کے موقع پر منعقد ہوئی ۔ یہ سیمولیٹر ، ملک اور فضائیہ کو از سر نو وقف کیا گیا ۔ ایئر مارشل سی ہری کمار اے وی ایس ایم ، وی ایم ، وی ایس ایم ، اے ڈی سی ایئر آفیسر کمانڈنگ اِن چیف مغربی فضائیہ کمان نے یہ فریضہ انجام دیا ۔ اِس موقع پر حسن اتفاق سے ایک دیگر فضائیہ عملے کی تربیت کا پروگرام بھی مکمل ہوا ، جس کے تحت عملی طور پر تعیناتی کے لئے 8 پائلٹوں نے اپنی تربیت مکمل کی ہے ۔ زیر تربیت افراد کے ذریعے کامیابی کے ساتھ اپنی تربیت مکمل کرنے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ایئر مارشل نے کہا کہ تربیت عملی عمدگی کے حصول کی بنیاد ہوتی ہے ۔ یہاں کامیابی سے تربیت کے عمل کو مکمل کرنا بھارتی فضائیہ کے لئے نئے پلیٹ فارم کی بنیاد ڈالنے کے مترادف ہے ۔ اس میں سی ۔ 17 گلوب ماسٹر ، اپاچی اور چنوک کی پرواز کی تربیت کے مراحل شامل ہیں ۔
سی ۔ 130 سیمولیٹر فضائیہ کے لئے اولین فُل موشن سیمولیٹر ہے ۔ اس کے آپریشن انتظام اور رکھ رکھاؤ کی ذمہ داری مہندرا دفاعی نظام لمیٹیڈ کے تحت ہے اور اس کام میں لاک ہیڈ مارٹن کارپوریشن ، امریکہ کا تعاون و اشتراک بھی شامل ہے ۔ اس سلسلے میں ٹیکنا لوجی اور دیگر ساز و سامان کی بہم رسانی سے زیر تربیت فضائی عملے کو ٹھیک ٹھیک نچلی سطحوں پر پرواز کرنے ، ایئر ڈروپ ، آفات ِ ارض و سماء کی صورت میں راحت رسانی ، ایچ اے ڈی آر آپریشنوں اور بلیک آؤٹ صورت حال میں لینڈ کرنے اور زیرو فائٹ ٹائم کے ساتھ تیار رہنے کی تربیت دی جاتی ہے ۔
مہندرا دفاعی نظام کی ستائش کرتے ہوئے ایئر مارشل نے کہا کہ بھارتی فضائیہ نے اِس صنعتی اور تربیتی ماڈل سے بے پناہ فوائد حاصل کئے ہیں ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے اس کارپوریشن کے ساتھ تعاون و اشتراک سے بھارتی فضائیہ کو اچھا خاصا فائدہ ہو گا۔