نئی دہلی،12 مئی، ایئرپورٹس اتھارٹی آف انڈیانے کارپوریٹ سوشل ریسپانسبلٹی(سی ایس آر) اقدام کے تحت اروناچل پردیش کے لونگ ڈنگ ضلع میں ایڈوانسڈ لائف سپورٹ سسٹم (اے ایل ایس) سے لیس ایک ایمبولینس سروس مہیا کرائی ہے۔
اس سروس کی شروعات کرتے ہوئے ایئرپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (اے اے آئی) کے چیئرمین ڈاکٹر گروپرساد مہاپاترا نے کہا کہ اس ایمبولینس سروس سے ریاست کے دور دراز خطوں میں مریضوں کے لئے بڑی راحت ہوگی اور اروناچل پردیش کے لونگ ڈنگ ضلع میں پرائمری ہیلتھ سینٹر سہولت کو بڑی مدد ملے گی۔
اے اے آئی نے ماضی میں بھی سکم کے پیکیونگ میں پرائمری ہیلتھ سینٹر میں ایسے ہی ایمبولینس کی سہولت فراہم کرائی تھی۔ اسی طرح اے اے آئی ڈاکٹر شکنتلا مشرا نیشنل ریہبلیٹیشن یونیورسٹی لکھنؤ اور پرائمری ہیلتھ سینٹر ، ادے پور ، راجستھان میں بھی ایسے ہی ایمبولینس سروس فراہم کرچکا ہے۔