17.2 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ایئر پورٹ اتھارٹی آف انڈیا نے قومی رجسٹر ، 2017 ء جاری کیا

Airports Authority of India Released National Register, 2017
Urdu News

نئی دہلی، ایئر پورٹ اتھارٹی آف انڈیا ( اے اے آئی ) نے ، جو  سول انکلیو سمیت 126 ہوائی اڈوں کا بندوبست کرتی ہے  ،   ایک جامع قومی رجسٹر تیار کرنے کا کام  شروع کیا ہے  ، جس میں  ملک کے تمام شہری ہوائی اڈوں اور ہوائی پٹیوں   اور کاموں کی تفصیلات  شامل ہیں اور یہ اپنی نوعیت کا پہلا کام ہے ۔

          قومی رجسٹر ، 2017 ء میں  ریاستی حکومتوں ، پرائیویٹ تنظیموں کی ملکیت والے ہوائی اڈوں  اور ہوائی پٹیوں   سے متعلق تفصیلات اور  مشترکہ پروجیکٹوں کے ہوائی اڈوں کی تفصیلات کے علاوہ  ایئر پورٹ اتھارٹی آف انڈیا کے ذریعے  بندوبست  / ملکیت والے ہوائی اڈوں کی تفصیلات شامل ہیں ۔

          یہ تفصیلات اور اعداد و شمار  خاص طور پر علاقائی کنکٹیوٹی اسکیم (  آر سی ایس )  کے تحت ہوائی اڈوں کی منصوبہ بندی اور ترقی کے لئے بہت  فائدے مند ہوں گے ۔

          288 ہوائی اڈوں اور ہوائی پٹیوں  کی تفصیلات کو  ہنگامی طور پر جہاز اتارنے ، آفات کے بندوبست ، دفاع اور سکیورٹی سے متعلق  سرگرمیوں کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے ۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More