16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ایتھوپیا کے قومی دن کے موقع پر صدرجمہوریہ ہند کا پیغام

इथियोपिया के राष्ट्रीय दिवस की पूर्व संध्या पर भारतीय राष्ट्रपति का संदेश
Urdu News

نئی دہلی۔ ئی۔ صدرجمہوریہ جناب پرنب مکھرجی نے ایتھوپیا کے قومی دن کے موقع پر وہاں کی حکومت اور وہاں کے لوگوں کو اپنی نیک خواہشات اور مبارک باد پیش کی ہے۔

ایتھوپیا کے صدر ملاتو تیشوم کو بھیجے اپنے پیغام میں صدرجمہوریہ نے کہا کہ ’’حکومت ہند اور یہاں کے شہریوں کی جانب سے آپ کو اور ایتھوپیا کے عوام کو قومی دن کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے انتہائی خوشی ہو رہی ہے۔

ہندوستان اور ایتھوپیا کے درمیان باہمی دو طرفہ تعلقات انتہائی پرانے اور گہرے ہیں۔ یہ تعلق باہمی میل جول اور افہام تفہیم سے وجود میں آئے ہیں اور دوطرفہ تجارت سے مسلسل مضبوط ہو رہے ہیں۔ مجھے پورا یقین ہے کہ آنے والے دنوں میں دونوں ممالک کے درمیان دوستی اور شراکت پہلے سے بھی زیادہ گہرے اور وسیع ہوں گے، جو دونوں ملکوں اور وہاں کے شہریوں کے مفاد میں ہیں۔

میں اس موقع پر بڑے احترام کے ساتھ آپ کی بہتر صحت اور ایتھوپیا کے لوگوں کی مسلسل ترقی اور خوشحالی کا متمنی ہوں۔‘‘

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More