نئی دہلی، بھارتی فضائیہ کی رکھ رکھاؤ کی کمان نے اپنی سالانہ ایرو اسپیس سیفٹی کونسل کی میٹنگ کا انعقاد 19 جولائی 2018 کو تغلق آباد میں بھارتی فضائیہ کے اسٹیشن پر 7 بیس رپیئر ڈپو (بی آر ڈی) میں کیا۔ ا س میٹنگ میں ایک سو عہدیداروں اور 50 ایئرمین نے شرکت کی۔ اس میٹنگ کا افتتاح بھارتی فضائیہ کے مینٹی نینس کمان کے کمانڈنگ ان چیف ایئر آفیسر ، اتی وششٹ سیوا میڈل ، وششٹ سیوا میڈل ، ایئرمارشل ہیمنت شرما نے کیا۔ اے او سی – ان – سی ، ڈائریکٹر جنرل (اسپیکشن اور سیفٹی) ایئرہیڈکوارٹر کے علاوہ سینئر ایڈمنسٹریٹو اینڈ ایئر اسٹاف آفیسر (ایس اے اے ایس او) ہیڈ کوارٹر مینٹی نینس کمان ، سینئر مینٹی نینس اسٹاف آفیسر (ایس ایم ایس او) ہیڈکوارٹر مینٹی نینس کمان اور ہیڈکوارٹر مینٹی نینس کمان کے دیگر سینئر عہدیداروں اور اس کے تحت آنے والے شعبوں کے عہدیداروں نے ایرو اسپیس سیفٹی کونسل کی میٹنگ میں شرکت کی۔
اے وی ایم منویندر سنگھ ، اے وی ایس ایم ، وی آر سی ، وی ایس ایم ، ایس اے اے ایس او ، ایم سی نے افتتاحی خطبہ دیا۔ ایئرمارشل ایس یچ سنگھ ، اے وی ایس ایم، وی ایم، ڈی جی (اسپیکشن اینڈ سیفٹی) نے بھی اجتماع سے خطاب کیا۔
میٹنگ میں پچھلے مینٹی نینس کمان کے تحت آنے والے یونٹوں میں مینٹی نینس اور آپریشن کے دوران آئی اے ایف ایرو اسپیس سیفٹی سے متعلق معاملات پر توجہ مرکوز کی گئی اور ایرو اسپیس سیفٹی میں نئے چیلنجوں ، موجودہ رجحانات اور ترقی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع کو یہ بات چانچنے کے لئے بھی استعمال کیا گیا کہ اب تک کیا کامیابیاں حاصل کی گئی ہیں اور 100 فیصد مشن کی کامیابی کے لئے ہوابازی کے محفوظ ماحول کو یقینی بنانے کی خاطر ابھی کیا کام کرنے ضروری ہیں۔ یہ میٹنگ بہت اہمیت کی حامل ہے کیونکہ مینٹی کمان پوری بھارتی فضائیہ میں پلیٹ فارمس اور سسٹمس کو سپورٹ فراہم کرتا ہےاور اس طرح فضائیہ کی کارروائی کرنے کی صلاحیت اور ایرو اپیس کے تحفظ میں قابل قدر تعاون فراہم کرتا ہے۔