19.5 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ایرپورٹس اتھارٹی آف انڈیا کے ذریعہ امپھال ہوائی اڈے پر مربوط کارگو ٹرمنل کی تعمیر

Airports Authority of India undertakes construction of Integrated Cargo Terminal at Imphal airport
Urdu News

نئی دہلی،  ایرپورٹس   اتھارٹی آف انڈیا ، تجارت اور صنعت کی وزارت ،حکومت ہند  کی برآمدات  کےلئے تجارتی  بنیادی ڈھانچے کی اسکیم (ٹی ا ٓئی ای ایس) کے تحت مالی امداد  حاصل کرنے کےبعد امپھال    ہوائی اڈے پر  ساما ن کی لدائی   اور اترائی کے لئے ایک مربوط   ٹرمنل  تعمیر کرے گی۔ منی پور  کی ریاستی  حکومت نے تجارت و صنعت کی وزارت کی اے ایس  آئی ڈی ای اسکیم کے تحت تولیہال، امپھال  ہوائی اڈے پر ایکسپورٹ امپورٹ کارگو ٹرمنل (ای آئی سی ٹی)     کےقیام کا منصوبہ بنایا تھا۔

 مجوزہ مربوط  کارگو ٹرمنل   سے دستکاری کی اشیا   اور خراب ہوجانے والے سامان کی برآمدات  کو فروغ ملنے کا امکان ہے۔  علاوہ ازیں  اس سے ملک کے شمال مشرق خطے میں روزگار کےمواقع   پیدا کرنے میں بھی مدد ملے گی اور  اقتصادی سطح پر علاقے کی ترقی ہوگی ۔ مزید برآں ای آئی سی ٹی جنوب اور جنوب مشرقی ایشیائی  ملکوں کے ساتھ بہتر رابطہ قائم کرنے میں بھی تعاون فراہم کرے گا اور ہندستان اور آسیان ملکوں کےساتھ تجارت کو فروغ دے گا۔

 سامان کو  لادنے اور اتارنےوالے ٹرمنل کی تعمیر میں مجوزہ لاگت 16.20   کروڑ روپے ہے   اس میں سے تجارت اور صنعت  کی وزارت  نےٹی آئی ای ایس  کے تحت 12.96 کروڑ روپے  کی مالی امداد منظور کی ہے جبکہ تعمیر کی بقیہ رقم ایرپورٹس  اتھارٹی آف انڈیا کےاندرونی ذرائع سے حاصل کی جائے گی۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More