18 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ایر فورس گولڈن جوبلی ادارے نے 33 ویں سالانہ اتھلیٹک میٹ کی ضیافت کی

Urdu News

نئی دہلی۔ سبرتو پارک ، نئی دہلی میں واقع ایر فورس  گولڈن جوبلی  نام کے ادارے نے 8 دسمبر 2018 کواپنے 33 ویں سالانہ اتھلیٹک میٹ کا انعقاد کیا ۔ اس موقع پر ایر وائس مارشل امر اہوجا ، اسٹنٹ چیف آف ایر اسٹاف (تنظیمی و رسمی) مہمان خصوصی تھے۔ چاندی کا تمغہ یافتہ اور مشہور عالمی باکسنگ چیمپئن محترمہ سونیا چہل مہمان اعزازی تھیں۔ استقبالیہ خطبہ دینے اور مہمان اعزازی  ، مہمان خصوصی محترمہ ممتا اہوجا، ایر کموڈور سنجے سچدیوا، اسکول ایڈوینچر اور اسپورٹس ، سی ایم سی ایر فورس اسکول محترمہ آرتی سچدیوا اور تمام مہمانوں کو گلدستہ پیش کرنے کے بعد پرائمری ونگ کے کے جی کلاس کے طلباء نے ‘ننھی کلیاں’ کے عنوان سے پروگرام پیش کیے۔  رسمی مارچ پاسٹ میں پانچ ہاؤسوں کے فوجیوں ، اسپیشل ونگ، پرائمری ونگ اور این سی سی  نے  طاقت اور ہم آہنگی کا مظاہرہ کیا۔ اسکول کی پرنسپل محترمہ پونم ایس رام پال کے خطاب کے بعد سالانہ اسپورٹس رپورٹ پیش کیا گیا جس میں ہمارے کھیلوں کے ستاروں کا کامیابیوں اور کھیل کے شعبہ میں اسکول کی کارکردگی کی رپورٹ پیش کی گئی ۔

اس کے بعد ایرو ماڈلنگ کلب کے طلباء نے یلّو برڈ اور ہنٹر پلینز کا دلچسپ مظاہرہ کیا ۔ پہلی اور دوسری جماعت کے طلباء نے ‘‘کلرز آف لائف’’ گیت پر ایک ڈرل کی نمائش کی ۔ اس کے بعد اتھلیٹک سے متعلق تقریبات کا انعقاد ہوا جس میں تینوں ونگ کے طلباء نے دوڑ میں حصہ لیا اور اپنی صحت اور مہارت کا ثبوت پیش کیا ۔

ہمارے معزز مہمان خصوصی نے طلباء کی حوصلہ افزائی اور ان کی کوششوں کو سراہا ۔ طلباء نے محترمہ سونیا چہل سے ملاقات اور بات چیت کی ۔ اس دوران بچوں نے ان سےباکسنگ ، صحت  اور ان کی صحت مند زندگی کے راز سے متعلق سوالات بھی کیے ۔ اس کے بعد ہمارے مہمان خصوصی نے تقریب کے اختتام کا اعلان کیا ۔ جھنڈا نیچے کرنے اور ہوا میں بیلون چھوڑنے کے ساتھ کھیلوں کی شاندار تقریب کا اختتام ہوا ۔ اسپورٹس کیپٹن منن بھاٹیہ نے ووٹ آف تھینکس کی تجویز پیش کی  اور سبھی قومی گیت گائے ۔ یہ اتھلیٹک میٹ نے طلباء کو اپنی صلاحیتیں ثابت کرنے کا موقع اور میڈل جیتنے کا موقع فراہم کیا ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More