17 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ایسا کچھ نہ کریں جس سے ہماری ماؤں اور بہنوں کے وقار کو ٹھیس پہنچے:نائب صدر نے طلباء سے کی اپیل

Urdu News

نئی دہلی، نائب صدرجمہوریہ ہند جناب ایم وینکیا نائیڈو نے طلباء سے کہا ہے کہ  ایسی کسی بھی سرگرمی میں شامل نہ ہوں جس سے ہماری ماؤں اور بہنوں کے وقار کو ٹھیس پہنچے اور اپنی زندگی میں اعلیٰ ترین کردار  اور اخلاقی  اقدار کے تئیں عہد بستہ رہیں۔ وہ آج کے پناجی میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے  تقسیم اسناد کے چوتھے جلسے سے خطاب کررہے تھے۔ گوا کی  گورنر محترمہ مردولا سنہا ، این آئی ٹی گوا کے بورڈ آف گورنرس کے چیئرمین اور ارکان اور دیگر اہم شخصیات اس موقع پر  موجود تھیں

نائب صدر نے گریجویشن کرنے والے طلباء کو مشورہ دیا کہ وہ نئی بلندیوں پر پہنچنے کے لئے  کوئی چھوٹا راستہ نہ  اپنائیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ  اپنی محنت پر قائم رہنے، ایمانداری ، تحمل اور خود اعتمادی  آپ کو  اپنے خوابوں کی تعبیر حاصل کرنے میں مدد کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کچھ بھی حاصل کرنا ناممکن نہیں ہے لیکن  آپ جو راستہ منتخب کرتے ہیں وہ درست ہونا چاہئے۔

نائب صدرجمہوریہ نے کہا کہ  انجینئرس ہونے کے ناطے طلباء اور نوجوانوں کے لئے یہ بات اہم ہے کہ وہ  عوام کی مشترکہ ضروریات  کو قریب سے دیکھیں اور  انہیں پورا کرنے کے لئے  اختراعی ، کم خرچ  حل تلاش کریں، خاص طور پر حفظان صحت اور تعلیم کے شعبے میں۔ انہوں نے مزید کہا کہ  وہ جہاں بھی جائیں، سماج اور قوم کے تئیں اپنی ذمہ داریوں کو نہ بھولیں۔ آپ انجینئرنگ کے پیشے سے متعلق اخلاقی پہلو کو نظر انداز نہیں کرسکتے اور اس بات کو یاد رکھیں کہ اگر آپ اپنی ذمہ داری اور عہد بستگی کے جذبے سے سماج کے تئیں کوئی تعاون کرتے ہیں تو آپ ہمیشہ یاد کئے جائیں گے۔

اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ بھارت 2030 تک اعلیٰ اوسط آمدنی والا ملک بننے کے لئے تیار ہے اور  مختلف شعبوں میں با صلاحیت نوجو انوں کے لئے بہت سے مواقع موجود ہیں، نائب صدرجمہوریہ نے ٹیچروں سے کہا کہ  نوجوانوں کو ایسی ہنر مندی سکھائیں کہ انہیں منافع بخش  روزگار پانے میں یا  خود روزگار چلانے میں مدد گار ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ  حکومت کا اسکل انڈیا پروگرام اسی سمت میں ایک اٹھایا گیا قدم ہے۔

نائب صدر نے کہا کہ  آزادی حاصل کرنے کے 71 سال بعد بھی ہم غریبی ، ناخواندگی ، بیماریوں ، کسانوں پر بوجھ اور خواتین اور کمزور طبقے  پر زیادیتوں کی سماجی برائی ، بچہ مزدوری ، دہشت گردی ، فرقہ پرستی اور بدعنوانی  جیسے  بہت سے چیلنجوں سے گھرے ہوئے ہیں اور ہمیں ایک نیا بھارت بنانے کے لئے انہیں ختم کرنا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں امید کرتا ہوں کہ ملک کے نوجوان اس عظیم مشن کے لئے آگے آئیں گے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More