نئی دہلی۔ شمال مشرقی خطے کی ترقی کے لئے مرکزی وزیرمملکت (آزادانہ چارج) اور وزیراعظم کےد فتر میں وزیرمملکت، عملے، عوامی شکایات اور پینشن کے علاوہ ایٹمی توانائی اور خلا ء کے وزیرمملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا ہےکہ دیہی علاقوں کی ترقی کے لئے سیٹیلائٹ ٹیکنالوجی کی صلاحیت کا مظاہرہ کرنے کے لئے ایسرو نے مخصوص این جی اوز ٹرسٹ اور ریاستی سرکار کے محکموں کے اشتراک سے تجرباتی پیمانے پر ویلیج ریسوس سینٹرس قائم کئے ہیں۔
ویلیج ریسوس سینٹرس نے مختلف خلائی ٹیکنالوجی فراہم کی ہے جس سےٹیلی ہیلتھ کیئر، ٹیلی ایجوکیشن، قدرتی وسائل سے متعلق معلومات، زراعت سے متعلق ایڈوائزریز، دیہی طلباء کےلئے کلیئر گائیڈینس، اسکیل ڈیولپمنٹ اور پیشوارانہ تربیت جیسی خدمات فراہم ہوسکی ہے۔
473 ویلیج ریسوس سینٹرس کے قیام کے لئے تقریباً 18 کروڑ روپے خرچ کئے گئے ہیں۔