نئی دہلی۔ نائب صدر جمہوریہ ہند جناب ایم وینکیا نائیڈو آئی آئی ایم روہتک کے طلباء کو مشورہ دیا ہے کہ ایسے انتظامی قائدین تیار کئے جائیں جو مستقبل کے رجحانوں کو دیکھ سکیں اور بہترین ممکنہ انداز میں دنیا کی تشکیل کر سکیں ۔ نائب صدر جمہوریہ ہند آج روہتک، ہریانہ میں انڈین انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ کے ساتویں جلسۂ تقسیم اسناد سے خطاب کر رہے تھے ۔ ہریانہ کے گورنر جناب کپتان سنگھ سولنکی اور دیگر شخصیات بھی اس موقع موجود تھیں ۔
نائب صدر جمہوریہ نے طلباء کو صلاح دی کہ وہ محض اچھی طرح انتظامات کرنے کی خواہش نہ رکھیں بلکہ قیادت کرنا سیکھیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئی آئی ایم روہتک جیسے ادارے ایسے بزنس منیجر ، لیڈر جن کے پاس اداروں ، بزنس کوآپریشن اور حکومت میں اصلاح کرنے کی دانائی اور حوصلہ ہو، پیدا کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس پالیسی فریم ورک کے ساتھ مجھے یقین ہے کہ آئی آئی ایم اختراع کرنے کی کوشش کریں گے اور مزید آگے بڑھیں گے۔
نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ آئی آئی ایم روہتک جیسے اداروں کو بزنس اور پالیسی سازوں کے ساتھ کام کرنا چاہیے تاکہ امتیازی تعلیم فراہم کی جاسکے اور سماج کی بہبود کے لیے ریسرچ کو فروغ دیا جا سکے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ورلڈ آف لرننگ اور ورلڈ آف ورک بڑی تیزی سے بدل رہے ہیں اور آپ کو بیدار رہنے کی ضرورت ہے ۔
مہاتما گاندھی کو یاد کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے طلباء سےکہا کہ وہ بغیر کردار کے علم ، بغیر اخلاق کی تجارت اور بغیر انسانیت کے سائنس کو ترک کردیں ۔انہوں نے کہا کہ نجی اور عوامی زندگی میں آپ کے اعمال اخلاقی کمپاس سے رہنمائی حاصل کریں۔