16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ایس جے وی این اوربجلی کی وزارت کے درمیان مفاہمت نامے پر دستخط

Urdu News

نئی دہلی: ملک میں سب سے بڑے پن بجلی پلانٹوں میں سے ایک 1500 میگاواٹ بجلی پیداوار کرنے والے نتھپا جھکری ہائیڈرو پاور اسٹیشن  کا انتظام و انصرام دیکھنے والی کمپنی ایس جے وی این لمٹیڈ نے آج یہاں مالی سال 19-2018 کے لئے بجلی کی وزارت کے ساتھ ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے۔

اس مفاہمت نامے پر بجلی کی وزارت  کے سیکریٹری جناب اجے کمار بھلّا اور ایس جے وی این کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر جناب نند لال شرما نے دستخط کئے ہیں۔ اس مفاہمت نامے میں مقرر کردہ اہداف کے مطابق ایس جے وی این ایکسیلنٹ زمرے کے تحت مالی سال 19-2018 کے دوران 9200 ملین یونٹ بجلی پیداوار کرنے کی ہر ممکن کوشش کرے گا۔  علاوہ ازیں ایس جے وی این کے پاس ایکسیلنٹ زمرے کے تحت 9ہزار کروڑ روپے کا سرمایہ خرچ ہوگا اور 2175 کروڑ روپے کا سالانہ لین دین کا نشانہ ہے۔  اس کے علاوہ آپریشنل صلاحیت اور پروجیکٹ کی نگرانی دیگر امور ہیں۔

مالی سال 18-2017 کے دوران ایکسیلنٹ زمرے کے تحت 8950 ملین یونٹ پیداوار کرنے کے نشانے کے برعکس ایس جے وی این نے 1964 میگا واٹ تنصیبی صلاحیت کے ساتھ 9280 یونٹ بجلی پیداوار کی۔ایس جے وی این نے مالی سال 18-2017 میں حصص داروں کو 785.95 کروڑ روپے کے عارضی  منافع کی ادائیگی کی۔

1610 یونٹ بجلی پیداوار کی صلاحیت کے ساتھ ایس جے وی این کے پاس فی الحال  چار پروجیکٹ ہیں، جبکہ 2155 میگاواٹ صلاحیت کے حامل دیگر 4 پروجیکٹس کلیئرنس کے متعدد مراحل میں ہیں، جلد ہی اس کی تعمیر کی جائے گی۔ ایس جے وی این آنے والے برسوں میں 5700 میگاواٹ بجلی پیداوار کی حامل کمپنی بننے کا ارادہ رکھتی ہے۔

اس مفاہمت نامے پر دستخط کے لئے منعقدہ تقریب میں وزارت بجلی کی جوائنٹ سیکریٹری (پن بجلی)محترمہ ارچنا اگروال، سی ای اے کے چیئرپرسن جناب آر کے ورما، ڈائریکٹر(سول)جناب کنور سنگھ، سی جی ایم کے (بی ڈی این ایم ایس) جناب سنجے اُپّل کے  علاوہ سی جی ایم(کارپوریٹ پلاننگ) جناب روی اُپّل نے شرکت کی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More