22 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ایس سی ؍ایس ٹی اور اوبی سی کیلئے ہنر مندی کا فروغ

Urdu News

نئی دہلی،16؍مارچ،سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے وزیر مملکت جناب وجے سمپلا نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کا تحریری جواب دیتے ہوئے بتایا کہ درج فہرست ذاتوں، صفائی کرمچاریوں اور پسماندہ طبقوں کیلئے ہنر مندی کے فروغ کا پروگرام سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے محکمے کے تحت تین مالی اور ترقیاتی کارپوریشنوں کے ذریعے نافذ کیا جارہا ہے۔ ان میں نیشنل شیڈولڈ کاسٹ فائنانس اینڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن، نیشنل صفائی کرمچاری فائنانسن اینڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن اور نیشنل بیک ورڈ کلاس فائنانس اینڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن شامل ہیں۔ اس کے علاوہ درج فہرست ذاتوں کے ذیلی منصوبے کیلئے خصوصی مرکزی امداد (ایس سی اے کیلئے ایس سی ایس پی) کی اسکیم کے تحت ریاستی حکومتوں کو اپنے مختص فنڈ کا کم از کم 10 فیصد حصہ ہنر مندی کے فروغ کے مقصد کیلئے وقف کرنا ضروری ہے۔

 درج فہرست قبیلوں کیلئے قبائلی امور کی وزارت ہنر مندی کے فروغ کی ضروریات اور مذکورہ گروپ کے بے روزگار نوجوانوں کی خواہشات کو پور ا کرنے کی خاطر ایک کثیر رخی طریقہ کار پر عمل کرتی ہے۔

درج فہرست ذاتوں، صفائی کرمچاریوں اور دیگر پسماندہ طبقات کے ہنر مندی کے فروغ اور تربیت کے پروگرام تین کارپوریشنوں کے ذریعے مختلف شعبوں میں منعقد کئے جاتے ہیں۔ ان پیشوں میں کمپیوٹر ٹیکنالوجی، ملبوسات کی ٹیکنالوجی ،پلاسٹک ٹیکنالوجی، چمڑے کی مصنوعات کی تیاری اور تعمیراتی ہنر مندی وغیرہ شامل ہیں۔ ان گروپوں کے تربیت پانےو الے نوجوانوں کو مفت تربیت فراہم کی جاتی ہے اور ماہانہ مشاہرہ بھی دیا جاتا ہے۔ یہ کورس سیکٹر اسکل کونسلوں اور دیگر ممتاز اداروں کے ذریعے کرائے جاتے ہیں۔ تربیت کی تکمیل کے بعد ان تربیت پانے والوں کرر وزگار حاصل کرنے میں امداد کے علاوہ اپنا کاروبار شروع کرنے کیلئے رہنمائی اور مالی امداد فراہم کی جاتی ہے۔

Related posts

4 comments

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More