17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ایس سی طلبہ کے لیے اسکالرشپ اسکیم

Urdu News

سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے وزیر جناب تھاور چند گہلوت نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ محکمہ سماجی انصاف اور تفویض اختیارات درج فہرست ذات اور دیگر امیدواروں کو ملک سے باہر تعلیم حاصل کرنے کے قابل بنانے کے لیے نیشنل اوورسیز اسکالرشپ نافذ کر رہی ہے۔ اس اسکیم کے تحت درج فہرست ذاتوں، ڈی نوٹیفائیڈ خانہ بدوش اور نیم خانہ بدوش قبیلوں، بے زمین زرعی مزدوروں اور روایتی دستکاروں کے زمرے سے منتخب کیے گئے طلبہ کو مالی مدد فراہم کی جاتی ہے تاکہ وہ ملک سے باہر ماسٹرز اور پی ایچ ڈی سطح کی اعلیٰ تعلیم حاصل کر سکیں۔ پہلے اس اسکیم کے تحت 60 سلاٹ دستیاب تھے، جسے 15-2014 میں بڑھا کر 100 کر دیا گیا تھا۔ اس اسکیم کے تحت اداروں کے ذریعہ وصول کی جانے والی ٹیوشن فیس کی ادائیگی کے لیے پیسے، گزارہ بھتہ، ہوائی سفر، ویزا کی فیس، بیمہ کا پریمیم، سالانہ خرچ کا بھتہ اور اچانک سفر کا بھتہ فراہم کیا جاتا ہے۔

اس اسکیم کے تحت گزشتہ پانچ سالوں کے دوران بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے کے لیے جانے والے درج فہرست ذات کے امیدواروں کی تعداد اور انہیں فراہم کی گئی رقم کی تفصیل درج ذیل ہے:

سال

منتخب کیے گئے امیدواروں کی تعداد

مالی سال میں بیرون ملک جانے والے امیدواروں کی تعداد

رقم کی فراہمی

(بجٹ کا تخمینہ)

(روپے کروڑ میں)

2015-16

50

19

6.12

2016-17

108*

23

15.00

2017-18

183*

32

15.00

2018-19

100

56

15.00

2019-20

100

63

20.00

* پچھلے سال کے خالی سلاٹ کو آگے جوڑ دیا گیا ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More