16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ایشیا- بحر الکاہل تجارتی سمجھوتے کے تحت بات چیت کے چوتھے دور کے ذریعے محصول سے متعلق رعایتوں کا لین دین

Urdu News

نئی دہلی، چھ ملکوں یعنی بنگلہ دیش، چین، ہندوستان، لاؤ پی ڈی آر، جمہوریہ کوریا اور سری لنکا کے درمیان ایشیا- بحرالکاہل تجارتی معاہدے (سابقہ بینکاک معاہدہ) کے تحت بات چیت کے چوتھے دور کے نتائج یکم جولائی 2018 سے نافذ العمل ہوگئے ہیں۔

ایشیا – بحرالکاہل تجارتی سمجھوتہ (اے پی ٹی اے-آپٹا)، یونائٹیڈ نیشنس ایکونومک اینڈ سوشل کمیشن فار ایشیا اینڈ دی پیسیفک یعنی ایشیا اور بحرالکاہل کے لئے اقوام متحدہ کا اقتصادی اور سماجی کمیشن (یو این- ای ایس سی اے پی- اسکیپ) کے تحت ایک مخصوص پہل ہے، جس کا مقصد ایشیا- بحر الکاہل خطے کے رکن مانے جانے والے ترقی پذیر ملکوں کے درمیان محصول (ٹیرف) رعایتوں کے لین دین کے ذریعے تجارت کی توسیع کرنا ہے۔ یہ سال 1975 سے ہی نافذ ہے۔ آپٹا ایک ترجیح یافتہ تجارتی معاہدہ ہے، جس کے تحت مختلف اشیاء کے باسکیٹ کے ساتھ ساتھ محصول رعایتوں کی حد کو بھی وقتاً فوقتاً ہونے والی تجارتی بات چیت کے دوران بڑھایا جاتا ہے۔

تجارتی بات چیت کے چوتھے دور کا رسمی اختتام ہونے کے بعد اس پر آپٹا کی وزارتی سطح کی کونسل کی میٹنگ کے دوران رکن ممالک کے وزراء نے دستخط کئے۔ یہ میٹنگ 13 جنوری 2017 کو منعقد کی گئی تھی۔ وزارتی کونسل کے فیصلے کو اب سبھی اراکین نے نافذ کیا ہے، جو یکم جولائی 2018 سے عمل میں آگیا ہے۔

چوتھے دور کی تکمیل کے ساتھ ہی ہر ایک رکن ملک کے لئے سبھی اشیاء کی ترجیح سے متعلق کوریج بڑھ کر 10677 اشیاء کی سطح پر پہنچ جائے گا، جبکہ تیسرے دور کے اختتام پر اشیاء یا آئمس کی کل تعداد 4270 تھی۔ اس کے ساتھ ہی معاہدے کے تحت دستیاب کرایا جارہا اوسط ترجیحی مارجن (ایم اوپی) بڑھ کر ایم اوپی) بڑھ کر31.52 فیصد کی سطح پر پہنچ جائے گا۔ ایل ڈی سی (سب سے کم ترقی یافتہ ملک) رکن 1249 اشیاء پر نسبتاً زیادہ رعایتیں پانے کے حقدار ہیں۔ آپٹا کے مخصوص التزامات کے تحت ان اشیاء پر ایم اوپی اوسطاً 81 فیصد ہے۔

ہندوستان نے اپنی جانب سے سبھی رکن ممالک کے ساتھ 3142 اشیاء پر محصول سے متعلق رعایتوں کا لین دین کیا ہے۔ اسی طرح بھارت نے ایل ڈی سی کے لئے 48 اشیاء پر خصوصی رعایتوں کا لین دین بنگلہ دیش اور لاؤ پی ڈی آر کے ساتھ کیا ہے۔

آپٹا کا ایک بانی رکن ہونے کے ناطے ہندوستان ان رعایتوں کے ذریعے آپٹا کے عمل کو مضبوط کرنے کے تئیں پابند عہد ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More