نئیدہلی ۔نوجوانو ں کے امور ، کھیل کود واطلاعات ونشریات کے امور کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج ) کرنا راجیہ وردھن راٹھور نے مرکزی وزیر انصا ف وتفویض اختیارات جناب تھاور چند گہلوت کے ساتھ ایشین پارہ گیمز میں میڈل جیتنے والے کھلاڑیو ں کو مبارکباددی ۔واضح ہوکہ انڈونیشیا میں حال ہی میں اہتما م کئے جانے واے ایشین پارہ گیمز 2018 میں 72 ہندوستانی ایتھیلیٹوں نے میڈل جیتے ہیں ، جو اب تک ایشیائی کھیلوں میں جیتے جانے والے میڈلوں میں سب سے زیادہ ہیں۔ ان 72 میڈلز میں 15 گولڈ ،24 سلور اور 33 کانسے کے میڈل شامل ہیں ۔ ہندوستان کو میڈل جیتنے والے ملکوں میں تیسرے نمبر کا اعزاز حاصل ہوا تھا۔ ان میڈل جیتنے والے ایتھیلیٹوں کو نقد اعزازات سے نوازا گیا ۔
اس موقع پر اپنی تقریر میں مرکزی وزیر انصاف وتفویض اختیارات جناب تھاور چند گہلوت نے ایشین پارہ گیمز مقابلوں میں میڈل جیت کر ملک وقوم کو سرخ رُو کرنے کے لئے کامیاب ایتھیلیٹوں کو مبارکباد دی ۔ انہوں نے کہا کہ ان کی وزارت دویانگ یعنی معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لئے کام کرتی رہی ہے اور بین الاقوامی کھیل کود مقابلوں میں زبردست مظاہرے سے دیگر لوگوں کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے ۔ انہوں نے اپنی تقریر میں بتایا کہ ان کی وزارت معذور افراد کے لئے ایک اسپورٹ سینٹر آف ایکسی لینس پہلے سے ہی چلارہی ہے اور پنجاب ، میگھالیہ ،مدھیہ پردیش اور آندھرا پردیش میں ایسے چار مزید مراکز کے قیام کے لئے کام کیا جارہا ہے۔
اس موقع پر کرنل راجیہ وردھن راٹھور نے اپنی تقریر میں کہا کہ ان پارہ ایتھیلٹوں کی کامیابیوں نے ملک وقوم کا سر فخر سے اونچا کردیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان کا غیر معمولی جذبہ اور مضبوط قوت ارادی ان کی کامیابی کی کلید رہی ہے ،کیونکہ انہوں نے انتہائی دشوار گزار مراحل کو پار کرکے یہ کامیابیاں حاصل کی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی سرکار نے 2014 میں بھی پارہ ایتھلیٹوں کو انہی اعزازات سے نوازے جانے کا فیصلہ کیا تھا اور یہ اعزازات بالکل اسی طرح کے ا عزازات ہیں، جو تندرست ایتھیلیٹوں کو ان کی کامیابیوں پر دئے جاتے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ کھیل کود کا محکمہ اور حکومت ہند ہمیشہ زندگی میں کامیاییاں حاصل کرنے کے لئے دویانگ افراد کی مدد کرتی رہے گی۔