15.6 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ایف ڈی آئی پالیسی ضابطوں کی خلاف ورزی فیما کے تعزیری التزامات کے دائرے میں

Urdu News

نئی دہلی، خردہ شعبے میں راست بیرونی سرمایہ کاری کی اجازت متعلقہ حصص داروں سے وسیع صلاح و مشورے کے بعد پیمانہ بند طریقے سے دی گئی ہے۔ان حصص داروں میں متعلقہ وزارتیں اور محکمے ، ریاستی حکومتیں، اعلیٰ صنعتی ایوان، انجمنیں اور تنظیمیں شامل ہیں۔ ایف ڈی آئی نظام کے مختلف پہلوؤں کے بارے میں متعدد حصص داروں اور عوام سے جومشورے اور آراء موصول ہوئیں انہیں مناسب قدم اٹھانے سے پہلے پیش نظر رکھا گیا۔

یہ اطلاع صنعت و تجارت کے وزیر مملکت جناب سی آر چودھری نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔ انہوں نے کہا کہ امیزون ، فلپ کارٹ اور منترا جیسے آن لائن خردہ پلیٹ فارموں کے ذریعے بیرونی سرمایہ کاری پالیسی کی خلاف ورزی پر قدغن لگانے کے لئے کوئی خصوصی گروپ قائم کرنے کی کوئی تجویز نہیں ہے، تاہم ایف ڈی آئی پالیسی ضابطوں کی کوئی بھی خلاف ورزی فیما (ایف ای ایم اے) 1999ء کے تعزیری التزامات کے دائرے میں آئے گی۔

ریزرو بینک آف انڈیا فیما کا نظم و نسق چلاتا ہے اور وزارت خزانہ کے تحت کام کرنے والا انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ فیما کو نافذ کرنے والی اتھارٹی ہے۔ وزیر موصوف نے ایوان کو یہ بھی بتایا کہ حکومت نے والمارٹ اور فلپ کارٹ جیسے آن لائن خردہ پلیٹ فارموں کے چھوٹے کاروباریوں پر پڑنے والے راست اثرات کا کوئی تجزیہ نہیں کیا ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More