16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ایل پی جی کے نئے تقسیم کاروں کے لئے آن لائن قرعہ اندازی

Urdu News

نئی دہلی، آئل مارکیٹنگ کمپنیوں (او ایم سی )۔ انڈین آئل کارپوریشن (آئی او سی) ، ہندوستان پیٹرولیم کارپوریشن لمیٹید (ایچ پی سی )، اور بھارت پیٹرولیم کارپوریشن لمیٹد (بی بی سی ایل) نے ملک بھر میں بنیادی طور پر دیہی علاقوں میں 6 ہزار سے زائد نئے ایل پی جی ڈسٹری بیوٹر شپ کے لئےدرخواستیں طلب کی ہیں تاکہ ایل پی جی نیٹ ورک کی توسیع کی جا سکے اور  ایل پی جی سپلائی چین کو مزید مستحکم کیا جا سکے ۔آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے اس کے لئے  اشتہارات  بھی دیے ہیں  ۔ایل پی جی کے نئے تقسیم کاروں  کے انتخاب کا یہ عمل  ان مقامات کے علاوہ ہے جہاں نئے ڈسٹری بیوٹر شپ کا انتخاب پہلے ہی مکمل ہو چکا ہے اور ڈسٹری بیوٹر شپ دینے کا عمل جاری ہے ۔

آئل مارکیٹنگ کمپنیوں (او ایم سی ) نے پہلی مرتبہ  تقسیم کاروں کے انتخاب کے عمل میں تبدیلی کی ہے اور اسے ذاتی طور پرآ کر  تحریری درخواست دینے کے عمل کو بدل دیا ہے اور اسے  ڈیجیٹل طریقہ کار کے تحت  لے آیا ہے ۔اس کے تحت تقسیم کاروں کے لئے درخواستوں کی آن لائن  رسید اور آن لائن قرعہ اندازی  کو متعارف کرایا گیا ہے ۔ پیٹرولیم اور قدرتی گیس کے وزارت کا یہ پہل ڈیجیٹل انڈیا مہم کو فروغ دینے کی ایک کوشش ہے تاکہ تقسیم کاروں کے انتخاب کے عمل میں مزید شفافیت اور جواب دہی لائی جا سکے ۔ آج یعنی 27 اکتوبر 2017 کو ریاست پنجاب میں 26 نئے تقسیم کاروں کے انتخاب کے لئے کامیابی کے ساتھ  آن لائن قرعہ اندازی کا اہتمام کیا گیا ۔کل 609 درخواستوں میں سے 26 درخواستوں کو منتخب کیا گیا ۔

اسی طرح آنے والے دنوں میں ملک بھر کی بقیہ ریاستوں میں ایل پی جی کے  نئے تقسیم کاروں کے انتخاب کے لئے آن لائن قرعہ اندازی  کی جائے گی ۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More