19.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ایمس نئی دلی نے ملک بھر میں آئی سی یو ڈاکٹروں کے ساتھ ایک ویڈیو کنسل ٹیشن پروگرام آئی سی یو شروع کیا ہے

Urdu News

نئی  دہلی20 جولائی 2020 ۔کووڈ -19 سے شرح اموات کو کم کرنے کے ہندوستان کی حکومت کی کوششوںکو تقویت دینے اور اسےمستحکم کرنے کی غرض سے نئی دلی کے ایمس  نے 8 جولائی 2020  کو ملک بھر میں آئی سی یو ڈاکٹروں کے ساتھ ایک ویڈیو کنسلٹیشن پروگرام   ای آئی سی یو شروع کیا ہے ۔اس پروگرام کا مقصداُن  ڈاکٹروں کے درمیان    مرض   کے علاج  اور بندوبست کے بارے میں مذاکرات  اور بحث ومباحثہ کرنا ہے جو  اسپتالوں میں  کووڈ-19  کے مریضوں کےعلاج میں  صفحہ اول پر کھڑے ہوئے ہیں اور ملک میں  کووڈ-19  کی سہولیات بہم  پہنچا رہے ہیں ۔ کووڈ -19  کے مریضوں کا علاج کرنے والے ڈاکٹر حضرات نیز  آئی سی یو میں علاج کرنے والے ڈاکٹر اپنے موجودہ تجربے کے بارے میں سوالات  اٹھاسکتے ہیں اور ایمس  نئی دلی کے ماہرین اور دیگر ڈاکٹروں کے ساتھ اس ویڈیو پلیٹ فارم پر اپنے تجربے پیش کرنے کے ساتھ ایک دوسرے کو معلومات فراہم کرسکتے ہیں ۔

          ان مذاکرات اور مشوروں  کا بنیادی مقصد   ایک دوسرے کے تجربے سے فائدہ  اٹھاتے ہوئے کووڈ -19  سے  شرح اموات کو کم کرنا ہے اور آئیسولیشن بستروں  ، آکسیجن اور آئی سی یو بستروں سمیت ایک ہزار بستروں والے اسپتالوں میں بہترین طریقہ کار کو مستحکم کرنا ہے ۔ اب تک  چار اجلاس ہوچکے ہیں ۔ جن میں  43  اداروںکا احاطہ کیا جاچکا ہے ۔ ان میں  ممبئی میں10، گوامیں3،دلی میں 3، گجرات میں 3  ،تلنگانہ میں 2، آسام میں5، کرناٹک میں 1،  بہار ، آندھرا پردیش اور کیرالہ میں  ایک ایک اور تمل ناڈو میں  13  اجلاس ہوئے ہیں۔

          ہراجلاس ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ منعقد ہوا ہے ،جس میں  ڈیڑھ سے دو گھنٹے کا وقت صرف ہوا ہے ۔ ان مذاکرات میں  کووڈ-19  کے مریضوں کے علاج سے متعلق  معاملات کا احاطہ کیا گیا ہے۔  جن اہم  معاملوں  پر مذاکرات ہوئے ہیں  ، ان میں  ریم ڈیسویر  ،کونوا لیسن پلازمہ  اور ٹوسیلی زوام  جیسی  تحقیقاتی تھریپیز  کے  معقول استعمال کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے ۔علاج کرنے والی ٹیموں نے  موجودہ عندیوں  تبادلہ خیال کیا اور    ان کے  اندھا دھنڈ استعمال کی وجہ سے ہونے والے ممکنہ نقصان پر بھی مشورہ کیا  اور سوشل میڈیا  دباؤ  پر مبنی  پریس کرپشن  کو محدود کرنے کی ضرورت پر بھی گفتگو کی ۔

          پروننگ کے استعمال  ،  ہائی فلو آکسیجن ، نان انویسو  وینٹی لیشن اور ایڈوانس بیماری کے لئے وینٹی لیٹر سیٹنگ پر بھی  تبادلہ خیا ل ہوا۔ کووڈ-19  کی تشخیص  میں  ٹسٹ کی  مختلف  حکمت عملی کارول  ایک دوسرے سے  سیکھنے کا ایک  اہم ٹاپک  بھی رہا ۔

          بار بار ٹیسٹنگ ، داخلہ  اور چھٹی کا ضابطہ ،  چھٹی کے بعد کی علامتوں   کے علاج  اور کام پر واپس آنے کی ضرورت جیسے  معاملات  پر بھی غور کیا گیا۔

          جو دیگر کچھ مشترکہ تشویش   کے معاملات   ہیں ، ان میں   مریضوں کے ساتھ  کمیونی کیشن کے طورطریقے  ، حفظان صحت کے عملےکی اسکریننگ  ،  فی الحاق  نئے طرز کی لاحق ہونے والی  ذیابیطس کے  علاج ،غیر عام  بیماریاں جیسے امراض قلب  ،اسہال اور مایو کارڈیل انفریکشن  وغیرہ    شامل ہیں۔نئی دلی  کے ایمس کی ٹیم  ہروی سی  پر ایک گروپ سے دوسرے گروپ کو نئی معلومات کے لئے ایک پُل  کے طورپر کام کرے گی ۔اس کےعلاوہ وہ اپنے ذاتی تجربے سے  بھی  مشورہ  دے گی اور ماہرین کی طرف سے دئے گئے ادبی جائزے  سے بھی روشناس کرائے گی۔

          آنے والے ہفتوں  میں ای – آئی سی یو ویڈیو  کنسل ٹیشن پروگرام   ملک بھر کے  حفظان صحت  کی چھوٹی  سہولیات  ( 500 بستر یا اس سےزیادہ ) کے  آئی سی یو ڈاکٹروں کا احاطہ کرے گا ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More