ای پی ایف او کا عارضی پے رول ڈیٹا آج یعنی 20 مارچ 2022 کو جاری کیا گیا ہے جس سے پتہ چلتا ہے کہ ای پی ایف او میں جنوری 2022 کے دوران مجموعی طور پر 15.29 لاکھ سبسکرائبر شامل کئے گئے ہیں۔ پے رول کے اعداد و شمار کا ماہ بہ ماہ موازنہ بھی دسمبر 2021 کے پچھلے مہینے کے دوران خالص اضافے کے مقابلے میں جنوری 2022 میں مجموعی طور پر 2.69 لاکھ سبسکرائبروں کے اضافے کی نشاندہی کرتا ہے۔
جنوری کے دوران شامل کئے گئے کُل 15.29 لاکھ مجموعی سبسکرائبروں میں سے تقریباً 8.64 لاکھ نئے اراکین کو پہلی بار ای پی ایف اور ایم پی ایکٹ مجریہ 1952 کے سماجی تحفظ کے دائرہ کار کے تحت مندرج کیا گیا ہے۔ تقریباً 6.65 لاکھ مجموعی سبسکرائبر باہر نکل گئے لیکن وہ حتمیطور پر نکل جانے کا فیصلہ کرنے کے بجائے ای پی ایف او کے ساتھ اپنی رکنیت جاری رکھنے کی خاطر ای پی ایف او میں دوبارہ شامل ہو گئے۔ پے رول کے اعداد و شمار سے جولائی 2021 سے الگ ہونے والے اراکین کی تعداد میں کمی کے رجحان کی بھی عکاسی ہوتی ہے۔
پے رول کے اعداد و شمار کا عمر کے لحاظ سے موازنہ کرنے پر پتہ چلتا ہے کہ 18 سے25 سال کی عمر کے گروپ کی تعداد جنوری 2022 کے دوران 6.90 لاکھ اضافے کے ساتھ مجموعی اندراج کی سب سے زیادہ تعداد ہے جو اُس ماہ کے دوران مجموعی سبسکرائبروں کے اضافے کا تقریباً 45.11 فیصد ہے۔ اس کے بعد تقریباً 3.23 لاکھ مجموعی اندراج کے صحت مند اضافے کے ساتھ 29 سے 35 سال کی عمر کا گروپ کا نمبر آتا ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ بہت سارے پہلی بار ملازمت کے متلاشی بڑی تعداد میں منظم شعبے کی افرادی قوت کا حصّہ بن رہے ہیںاور ساتھ ہی کمانے کی صلاحیت کے لحاظ سے کسی فرد کی صلاحیت کے ایک اہم مرحلے کی نشاندہی ہوتی ہے۔
پے رول کے اعداد و شمار کا عمر کے لحاظ سے موازنہ ظاہر کرتا ہے کہ 18-25 سال کی عمر کے گروپ نے جنوری 2022 کے دوران 6.90 لاکھ اضافے کے ساتھ خالص اندراج کی سب سے زیادہ تعداد درج کی ہے جو کہ ماہ کے دوران کل خالص صارفین کے اضافے کا تقریباً 45.11 فیصد ہے۔ اس کے بعد تقریباً 3.23 لاکھ خالص اندراج میں صحت مند اضافے کے ساتھ 29-35 سال کی عمر کا گروپ آتا ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پہلی بار ملازمت کے متلاشی بہت سے منظم شعبے کی افرادی قوت میں بڑی تعداد میں شامل ہو رہے ہیں۔ اور کمانے کی صلاحیت کے لحاظ سے کسی فرد کی صلاحیت کے ایک اہم مرحلے کی نشاندہی ہوتی ہے۔
پے رول کے اعداد و شمار کے ریاست وار موازنے سے پتہ چلتا ہے کہ مہاراشٹر، ہریانہ، گجرات، تمل ناڈو اور کرناٹک کی ریاستوں میں قائم ادارے متعلقہ مہینے کے دوران تقریباً 9.33 لاکھ سبسکرائبروں کا اضافہ کر کے آگے چل رہے ہیں جو تمام عمر کے گروپوں میں مجموعی پے رول اضافے کا تقریباً 61 فیصد ہے۔
صنفی اعتبار سے یہ تجزیہ ظاہر کرتا ہے کہ متعلقہ مہینے کے دوران خواتین کے پے رول میں تقریباً 3.20 لاکھ کا مجموعی اضافہ ہوا ہے۔ خواتین کے اندراج کا حصہ دسمبر 2021 کے پچھلے مہینے کے مقابلے میں 57,722 مجموعی اندراج کے اضافے کے ساتھ جنوری 2022 کے دوران مجموعی اضافے کا تقریباً 21 فی صد ہے۔
صنعت وار پے رول کے اعداد و شمار مظہر ہیں کہ (افرادی قوت مہیا کرنے والی ایجنسیوں، نجی سیکورٹی ایجنسیوں اور چھوٹے ٹھیکیداروں وغیرہ پر مشتمل) ‘ماہر خدمات’ کے زمرے کا متعلقہ ماہ کے دوران مجموعی سبسکرائبروں کے اضافے میں 39.95 فیصد کا حصہ ہے۔ علاوہ ازیں ماہر خدمات فراہم کرنے والی، انجینئرنگ کنٹریکٹرز، ٹریڈنگ(کمرشل اسٹیبلشمنٹ) اور بلڈنگ اینڈ کنسٹرکشن وغیرہ کی صنعتوں میں مجموعی پے رول میں اضافے کا رجحان پایا گیا ہے۔
پے رول ڈیٹا کی نوعیت اس لحاظ سے عارضی ہے کہ ڈیٹا تیار کرنا ایک مسلسل عمل ہےاور اس کی وجہ یہ ہے کہ ملازمین کے ریکارڈ کی مسلسل تازہ کاری کی جاتی ہے۔ اس طرح پچھلا ڈیٹا ہر ماہ اپ ڈیٹ ہوتا رہتا ہے۔ ای پی ایف او اپریل-2018 کے مہینے سے ستمبر 2017 کے بعد کی مدت کا احاطہ کرتے ہوئے پے رول ڈیٹا جاری کر رہا ہے۔
ای پی ایف او ملک کی منظم افرادی قوت کو پراویڈنٹ، پینشن اور انشورنس فنڈز کی شکل میں سماجی تحفظ کے فوائد فراہم کرنے کا پابند ہے جو ایمپلائیز پراویڈنٹ فنڈز اینڈ میسی لینئیس (متفرق) پراویژنز ایکٹ مجریہ 1952 کے تحت آتے ہیں۔ سوشل میڈیا کے وسیع استعمال کے پیش نظر اب صارفین کی مدد اور ان کے مسائل کو حل کرنے کے لئے ای پی ایف او ٹویٹر، واٹس ایپ اور فیس بک پر بھی دستیاب ہے۔