”چوکسی بیداری ہفتہ” 27 اکتوبر سے 2 نومبر 2020 تک پورے جوش وخروش کے ساتھ ملک بھر میں واقع ای ایس آئی کارپوریشن کے صدر دفتر ، دہلی اور فیلڈ دفاتر / اسپتالوں میں منایا گیا۔ عوام کی بھلائی کے لئے ای ایس آئی ایس کے ذریعہ کی جا رہی نگرانی سرگرمیوں کے سلسلے میں مختلف پروگراموں اور سرگرمیوں کا اہتمام کر کے اسٹیک ہولڈرز اور عوام میں شعور اجاگر کیا گیا۔ اس سال چوکسی بیداری ہفتہ کا موضوع تھا “چوکنا بھارت ، خوشحال بھارت ”۔
چوکسی بیداری ہفتہ منانے کا آغاز افسران اور عملہ نے 27.10.2020 کو ایمانداری کے عہد کے ساتھ کیا۔ محترمہ انورادھا پرساد ، ڈائریکٹر جنرل ، ای ایس آئی سی نے 29.10.2020 کو اپنے خطاب میں ہر کسی کی زندگی میں ایمانداری اور دیانتداری کی اہمیت پر زور دیا۔ محترمہ گریما بھگت ، سی وی او ، ای ایس آئی سی نے “خریداری میں ایمانداری کے خطرات کی میپنگ- ایک احتیاطی نگرانی کے نقطہ نظر” کے بارے میں ایک معلوماتی تقریر بھی کی جس میں تمام فیلڈ دفاتر / اسپتالوں کے عملے نے شرکت کی اور ان کی تعریف کی۔
ای ایس آئی ایس صدر دفتر میں دیگر چوکسی سے متعلق امور کے ساتھ ساتھ اس سال کے موضوع پر مبنی پوسٹرسازی کے ایک مسابقہ کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں ای ایس آئی ایس کے افسران اور ان کے کنبے کے ارکان نے شرکت کی۔ مس شیریا سنگھ (4 سے 12 سال کیٹیگری) ، مس چہت مونگیا (13 سے 23 سال کیٹیگری) اور محترمہ لکشمی بشٹ (24 سال اور اس سے اوپر کیٹیگری) پوسٹر سازی کے مختلف زمروں میں فاتح رہیں اور انہیں انعامات سے نوازا گیا۔ اس مقابلہ میں بنائے گئے پوسٹرز عوامی بیداری کے لئے دفاتر میں آویزاں کیے جائیں گے۔