Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ایم آئی -17 وی 5ہیلی کاپٹر حادثےکا شکار

MI-17 V5 Helicopter Accident
Urdu News

نئی دہلی، بھارتیہ فضائیہ کا ایم آئی -17 وی 5 ہیلی کاپٹر ، 6 اکتوبر   17 کو  تقریباً  صبح سات بجے توانگ کےشمالی ہیلی پیڈ سے اڑان بھر نے کے  بعد حادثہ کا شکار ہوگیا۔ روزمرہ کی پرواز  کے لئے تیاری  اور رکھ رکھاؤ  کےمرحلے میں طیاروں کی جانچ کے سلسلہ میں   دن کی دوسری پرواز کےدوران یہ ہیلی کاپٹر حادثہ کا شکار ہوگیا۔

 یہ ہیلی کاپٹر پہاڑی علاقے  میں بھاری فوج کی اگلی چوکی کےلئے رسد اور سازو سامان  لے جارہا تھا۔  ڈروپنگ زون کے نزدیک   ہیلی کاپٹر   گرا  اور اس میں فوراً ہی آگ لگ گئی۔  ہیلی کاپٹر میں اس وقت  دفاعی عملے کے 7 افراد سوار تھے۔   جن میں 5 کا تعلق  بھارتی فضائیہ    سے ہے اور ان کے نام ونگ کمانڈر وی اپادھیائے   ، طیارے  کےکپتان اسکویڈن لیڈر ایس تیواری،  ساتھی پائلٹ ، ایم ڈبلیو او اے کے سنگھ، فلائٹ جنرل  سارجنٹ گوتم کمار،  فلائٹ انجینئر  اور سارجنٹ ستیش  گوتم اور بری فوج کے عملے کے سپاہی ایچ این  ڈیکا اورسپاہی ای بالا جی ہیں۔ یہ تمام لوگ شدید طور پر  زخمی ہیں۔ اس حادثہ کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات کا حکم جاری کیا گیا ہے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More