نئی دہلی؍ ایم ایس ایم ای کے لئے جی ایس ٹی پر بلارکاوٹ عمل درآمد کی غرض سے حکومت نے بہت سے پیشگی اقدامات کئے ہیں۔ جن میں مندرجہ ذیل اقدامات بھی شامل ہیں:
- کھادی کے اس کپڑے کو جی ایس ٹی سے مستثنیٰ رکھا گیا ہے جسے کھادی ودیہی صنعت سےمتعلق کمیشن (کے وی آئی سی) اور کے وی آئی سی کی طرف سے سرٹیفکیٹ شدہ ادارہ؍دکانوں کے ذریعے فروخت کیا جاتا ہے۔
- ایم ایس ایم ای کے ذریعہ تیار کردہ وہ زیادہ تر اشیاء جنہیں اس نے 28 فیصد ٹیکس سلیب کے تحت تیار کیا ہے، انہیں نچلی سلیب میں شامل کرنا۔
- کمپوزیشن لیوی میں 150 لاکھ روپے سالانہ کی مجموعی تجارت تک توسیع کرنا۔
- جی ایس ٹی کے تحت رجسٹرڈ ان کارخانوں کی طرف سے سہ ماہی ریٹرن بھرنے کا اقدام جن کی مجموعی تجارت سالانہ 150 لاکھ روپے یا اس سے کم ہے۔
- ریزرو چارج کے نظام کو مارچ 2018 تک معطل رکھنا۔