نئی دہلی؍،ایم ای ڈی ای ایف (موومینت دےانتر پرائززدی فرانس)کے صدر جناب پیئرے گتاز نے آج وزیر اعظم جناب نریندر مودی سے ملاقات کی۔
وزیر اعظم نے اپریل 2015 میں اپنے فرانس کے دورے کو یاد کیا، جب انہوں نے فرانس کے بزنس لیڈروں کے ساتھ بات چیت کی تھی اور ہندوستان اورفرانس کے درمیان گزشتہ برسوں میں دوطرفہ تعلقات کو مستحکم کرنے کے سلسلے میں دونوں ملکوں کے بزنس لیڈروں کے بیش قیمت تعاون کی ستائش کی تھی۔
جناب پیئرے گتاز نے ہندوستان اور فرانس کے درمیان بڑھتے ہوئے تجارتی اور سرمایہ کاری سے متعلق تعلقات کے بارے میں وزیر اعظم کو بریفنگ دی۔
وزیر اعظم نے کہا کہ فرانس براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کے ہندوستان کے ٹاپ دس ذرائع میں سے ایک ہے۔انہوں نے فرانسیسی کمپنیوں کو دعوت دی کہ وہ ہندوستان میں بہتر ہونے والے کاروباری ماحول اور سرمایہ کاری کے بڑھتے ہوئے مواقع کا فائدہ اٹھائیں۔