18.5 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ایم جی این آر ای جی ایس کے تحت طے شدہ پانی کی بجٹ پر زور

Urdu News

نئی دہلی: الیکٹرانک فنڈ بندوبستی نظام (ای ایف ایم ایس) کے ذریعہ تقریباً ملک گیر سطح پر اثاثوں کی اراضیاتی تشکیل،  اجرتوں اور اشیاء کی ادائیگی کے ساتھ، شفاف مہاتما گاندھی قومی دیہی روزگار گارنٹی اسکیم(ایم جی این آر ای جی ایس)نے پائیدار اثاثوں کی تشکیل کی ٹھوس کوششیں کی ہے۔اس میں چھوٹے، اور بہت چھوٹے کسانوں کی سماجی اور انفرادی فائدے والی دونوں  زمینوں  پر قومی  وسائل کے بندوبست(این آر ایم) پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ان ٹھوس کوششوں کی وجہ سے گزشتہ تین برسوں سے زائد عرصے کے دوران ایم جی این آر ای جی ایس کے تحت پانی کی بجٹ کی کوششوں کے ذریعہ 143 لاکھ ہیکٹر اراضی کو فائدہ پہنچا ہے۔اس میں گزشتہ دو برسوں کے دوران 11 لاکھ سے زائد تالابوں کی تعمیر،بڑے پیمانے پر پانی کی بجٹ کی اسکیمیں اور ورمی کمپوزٹنگ پٹ کی تیاری شامل ہے۔نئی دہلی کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اکانومک گروتھ کے ذریعہ لئے گئے قومی سطح کے جائزے اور کونسل فار سوشل ڈیولپمنٹ کے ذریعہ معاش سے متعلق انفرادی  استفادہ اسکیموں کے جائزے سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہایم جی ا ین آر ای جی ایس کاموں کے ذریعہ پیداواریت، قابل کاشت اراضی کی حد، آمدنی اور پانی کی سطح میں اضافہ ہوا ہے۔تمام ریاستی حکومتوں نے پولٹری شیڈ ، بھیڑ بکروں کی رہنے کے شیڈ، ڈیری  شیڈ وغیرہ کے لئے انفرادی استفادہ اسکیموں کے تحت ذریعہ معاش کے وسیلے کے طور پر ایم جی این آر ای جی ایس کے استعمال میں دلچسپی لی ہے۔پردھان منتری آواس یوجنا۔ گرامین(پی ایم اے وائی۔ جی) ہاؤسنگ کے تحت 90 دن کی مزدوری اور پی ایم اے وائی ۔ جی کے تحت جہاں ایس بی ایم وسائل دستیاب نہیں ہیں وہاں گھروں میں بیت الخلاء کی تعمیر کے لئے 12 ہزار روپے مہیا کرائے گئے ہیں۔

پانی کی بچت کی اہمیت کے پیش نظر خصوصا دیہی علاقو ںمیں کام کے ڈیمانڈ کے دنوں میں اپریل سے جون کے دوران حکومت ہند نے43.62 لاکھ قومی وسائل کی بندوبستی کے کام کی تکمیل پر کافی توجہ دی گئی ہے۔ معقول فنڈ جاری کیا گیا ہے۔کام جاری ہے۔اس میں ریاستی حکومتوں سے مالی سال 2018-19 کی پہلی سہ ماہی کے دوران ندیوں کی مرمت سمیت پانی کی بچت کے کاموں کو اعلی ترجیح دینے کی اپیل کی گئی ہے۔ ندیوں کی مرمت کی کامیابی سے ایم جی این آر ای جی ایس میں دوسری ریاستوں میں  اسی طرح کے کام شروع کرنے کی حوصلہ افزائی ملی ہے۔عزت مآب وزیراعظم نے 24 اپریل 2018 کو قومی پنچایتی راج دوس کے موقع پر گرام پنچایت کے پردھانوں سے موسم برسات کی پریشانیوں سے گاؤں کو محفوظ رکھنے کے لئے این جی این آر ای جی ایس وسائل کا استعمال کرکے پانی کی بچت کی تحریک چلانے کے لئے کہا ہے۔25 اپریل2018 کو وزیراعظم نے ریاستوں کے چیف سیکریٹریوں سے اپریل سے جون کی مدت کے دوران ایم جی این آر ای جی ایس کے تحت پانی کی بچت کو اعلی ترجیح دینے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ آبی وسائل، ندیوں کی ترقی اور  گنگا کی صفائی کی وزارت ،محکمہ اراضی وسائل اور سینٹرل گراؤنڈ واٹر بورڈ کے  ساتھ ‘‘سامرتھ’’ صلاحیت سازی کے پروگرام میں   پارنٹر شپ کے تحت قدرتی وسائل کے بندوبست کے لئے زمینی عملے کو تکنیکی تربیت  دینے کے سلسلے میں کسی بھی ریاست میں فنڈ کی کمی نہیں ہونے دی جائے گی اور اس کے حصے کے طور پر مشن واٹر کنزویشن کے تحت 2264 بلاکوں پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More