17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

این آئی پی ای آر حیدر آباد کے آٹھویں کنووکیشن کا آغاز

Urdu News

حیدر آٓباد نائیپر (این آئی پی ای آر) کا 8واں کنووکیشن ورچوئلی طور سے منعقد کیاگیا۔  یہ گریجویٹ طلبا اور نائیپر حیدر آباد کے لئے جشن اور حصولیابی کا موقع تھا۔

اپنے خطاب میں تلنگانہ کی سرکار کے آئی ٹی ای اینڈ سی کے وزیر اور تقریب کے مہمان خصوصی جناب کے ٹی راما راؤ نے کہا کہ عالمی سطح پر حفظان صحت کی صنعت میں دوا سازی سے جڑے پروفیشنل کا اہم رول ہوگا۔

http://164.100.117.97/WriteReadData/userfiles/image/IMG-20200724-WA0052LJZ2.jpg

نائیپر کے ایپکس کونسل کے چیئرمین اور دوا سازی کے محکمہ کے سکریٹری ڈاکٹر پی ڈی واگھیلا نے بھارت کے سب سے بہترین انسٹی ٹیوٹ میں سے ایک سے گریجویٹنگ کرنے کے لئے سبھی کامیاب امیدواروں کو مبارکباد دی۔

انہوں نے نائیپر حیدر آباد کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ششی بالا سنگھ اور نائیپر حیدرآباد کے بورڈ آف گورنرس کے چیئرمین جناب کے ستیش ریڈی کو این آئی آر ایف رینکنگ میں لگاتار بہتر مظاہرہ کرنے کے لئے مبارکباد دی۔  انہوں نے کووڈ-19 جیسی عالمی وبا کے دوران بھارت کی دوا کی صنعت کے ذریعہ بھارت اور دنیا کو زندگی بچانے والی دوائیں فراہم کرانے میں نبھائے گئے اہم رول کے بارے میں تفصیل سے جانکاری دی۔ انہوں نے کہا کہ طلبا کو انڈین فارمیسٹیکل صنعت میں تابناک موقع حاصل ہوں گے۔

جناب کے ستیش ریڈی نے اِس عالمی وبا کے دوران فارمیسٹیکل صنعت میں آئی مختلف تبدیلیوں کے بارے میں تفصیل سے بتایا۔ انہوں نے طلبا کو اس بدلتے ہوئے بہت سے چیلنجز مواقع کے بارے میں جانکاری دی۔ انہوں نے نائیپر حیدرآباد کے طلبا کو کامیابی سے پڑھائی پوری کرنے کے لئے بھی مبارکباد دی اور مستقبل کی کوششوں کے لئے انہیں اپنی طرف سے نیک خواہشات پیش کی۔

فارمیسٹیکل محکمہ کے جے ایس جناب رجنیش ٹنگل نے 12 سال کے اپنے طویل سفر میں نائیپر حیدر آباد کی طرف سے کی گئی اہم پیش رفت کا ذکر کیا اور کہا کہ اِس ادارے نے این آئی آر ایف میں اچھی درجہ بندی حاصل کرکے دوا سازی کے اداروں کے بیچ اپنی شناخت بنائی ہے۔

تقریب میں موجود سبھی سے خطاب کرتے ہوئے نائیپر حیدر آباد کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ششی بالا سنگھ نے ادارے کے 12 سال کے سفر کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی۔

اس ای کنووکیشن میں پچھلے دو سال کے تعلیمی سالوں کے کل 270 طلبا کو ڈگریاں عطا کی گئیں، جن میں ایم ایس فارما کے (189)، ایم بی اے فارما کے (57) اور پی ایچ ڈی کے (24) طلبا شامل تھے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More