نئی دہلی، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فارماسیوٹیکل ایجوکیشن اینڈ ریسرچ – گواہاٹی (ای آئی پی ای آر-جی) کے محققین نے ایسی دو مصنوعات تیارکی ہیں جن سے کووڈ-19سے متاثرہ دنیا کواس عالمی وبا کے خلاف لڑائی میں بہت زیادہ مدد ملنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔
ان میں سے پہلاپروڈکٹ ایک 3 ڈی پرنٹیڈ ہینڈس فری شئے ہے جس کو دروازے، کھڑکیاں، دراز (نیچے سے اوپر اور آگے پیچھے دونوں) کھولنے بند کرنے، ریفریجریٹر کا ہینڈل پکڑنے، الیویٹر کا بٹن دبانے اور لیپ ٹاپ، ڈیسک ٹاپ کے کیبورڈ کے بٹن دبانے اور دیگرآلات کے سوئیچ بٹنوں کو استعمال کرنے میں مدد ملے گی۔
دروازے، کھڑکیاں، سوئیچ بٹن، الیویٹر بٹن، دراز کا ہینڈل، ریفریجریٹر ہینڈل اور لیپ ٹاپ/ ڈیسک ٹاپ کیبورڈ کچھ ایسی چیزیں ہیں جو گھروں، اسپتالوں، کارخانوں، کمپنیوں، اداروں، تنظیموں اور دیگر عمارتوں میں سب سے زیادہ جراثیم سے متاثرہ ہوسکتی ہیں۔ کووڈ-19 عالمی وبا کی موجودہ صورتحال میں یہ چیزیں ننگے ہاتھوں سے چھوئے جانے کی صورت میں انفیکشن ایک شخص سے دوسرے شخص میں پہنچا سکتی ہیں۔
محققین نے خطرات کا جائزہ لینے اور ننگے ہاتھوں سے کس طرح وائرس پھیلتا ہے، اس کے متعدد ذرائع کا مفصل تجزیہ کرنے کے بعد 3ڈی پرنٹیڈ شئے تیار کرنے کے لیے ڈیزائن تیار کیا ہے۔
این آئی پی ای آر –جی کے ڈائرکٹر ڈاکٹر یو ایس این مورتی کے مطابق اس پروڈکٹ کا ڈیزائن تیار کرنا آسان تھا اور تیزرفتار سے اس کے نمونے بھی تیار کیے جاسکتے ہیں۔ یہ استعمال کرنے میں آسان ہے، مضبوط بھی ہے اور اس کو موجودہ سینیٹائزر یاکسی الکحل والے ڈس انفیکٹینٹ سے آسانی سے صاف بھی کیا جاسکتا ہے۔
دوسرا پروڈکٹ نوویل کورونا وائرس کے پھیلنے پر قابو پانے کے لیے ایک 3 ڈی پرنٹیڈ اینٹی مائیکروبیئل چہرے کا شیلڈ ہے۔ اس کا ڈیزائن منھ، آنکھوں، ناک اور جسم کے دیگر حصوں کے ذریعے وائرس کس طرح پھیلتا ہے، اس کا مطالعہ کرنے کے بعد تیار کیا گیا ہے۔
چہرے کی شیلڈ کا ڈیزائن تیار کرنا آسان ہے اور اس کے نمونے بھی تیزی سے تیار کیے جاسکتے ہیں۔ یہ کم قیمت کا ہے، پہننے میں آسان، اچھی کیمیکل مضبوطی والا ہے، آسانی سے نہیں ٹوٹتا اور موجودہ سینیٹائزر یاکسی الکحل والے ڈس انفیکٹینٹ سے آسانی سے صاف بھی کیا جاسکتا ہے۔
ڈاکٹر مورتی کے مطابق قومی اہمیت کا ایک ممتاز انسٹی ٹیوٹ ہونے کے ناطے این آئی پی ای آر-جی نے فوری طور پر پائیدار نمونے پروڈکٹ تیار کرتے ہوئے کورونا وائرس سے لڑنے میں ملک کی مدد کرنے کی کوشش کی ہے۔ ‘‘این آئی پی ای آر- جی مفید تعاون اور حل فراہم کرانے کے لیے عہد بند ہے’’۔