19.4 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

این ایس ڈی ایف سے ابھنیو فاؤنڈیشن ٹرسٹ کو مالی تعاون

Urdu News

نئیدہلی، حکومت ہند کے نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی  وزارت کے محکمہ کھیل کود نے ابھینو بندرا فاؤنڈیشن ٹرسٹ (اے بی ایف ٹی) کو قومی کھیل کود ترقی فنڈ سے ہندوستانی روپے (کرنسی) میں پانچ کروڑ روپے (آئی این آر 50000000)  کی مالی امداد دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ مالی امداد مذکورہ ٹرسٹ کو بنگلورو میں پڈوکون۔ ڈراوڑ سینٹر فار اسپورٹس ایکسیلینس مرکز پر مختلف جدید ترین کھیل سائنسی آلات خریدنے کے لئے دی جارہی ہے۔ اس کا مقصد سینٹر پر ان آلات کی مدد سے بلند پایہ فٹ نیس ، بحالی اور اسپورٹس سائنس سہولت فراہم کرانا ہے۔ اس سہولت مرکز کا نام ’اسپورس اتھارٹی آف انڈا (ایس اے آئی)۔ ابھینو بندرا ٹارگیٹنگ پرفارمنس سینٹر‘ ہوگا۔

وہ ایتھلیٹ کھلاڑی جن کا انتخاب انڈین نیشنل کیمپس (نیشنل کیمپرس) میں ہوگا، ان جدید ترین سائنسی آلات کا استعمال اس سینٹر پر مفت کرسیکیں گے۔ اس کو موثر بنانے کے لئے آج یہاں سائی (ایس اے آئی) اور اے بی ایف ٹی کے نمائندگان، ڈی ڈی جی سائی جناب سندیپ پردھان اور جناب ابھینو بندرا کی موجودگی میں نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت میں وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب راجیہ وردھن راٹھور اور ڈی جی سائی جناب انجیٹی سری نواس نے  ایک معاہدے پر دستخط کئے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More