17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

این ایف ایل نے ہریانہ میں کاشتکاروں کو کپاس چننے کی مشینیں تقسیم کیں

Urdu News

نئی دہلی: نیشنل فرٹی لائزرس لمیٹڈ (این ایف ایل) نے کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کے تحت کاشتکاروں کو کپاس چننے کی 95 مشینیں مفت تقسیم کی ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2020-10-16at4.32.26PMKVXF.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IMG-20201016-WA0073JZ1U.jpg

کمپنی نے 15 اکتوبر 2020 کو کرشی وگیان کیندر، سادل پور، ہسار اور کرشی وگیان کیندر، بھیوانی میں دو الگ الگ پروگراموں میں کپاس چننے کی مشینیں تقسیم کیں۔ کمپنی کے چیئرمین اور منجینگ ڈائرکٹر جناب ویریندر ناتھ دت نے دونوں پروگراموں میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔

جناب دت نے اپنی تقریر میں کاشتکاروں کو کمپنی کے ذریعہ کیے جا رہے سماجی ذمہ داری سے متعلق پروگراموں کے بارے میں تفصیل سے بتایا اور ساتھ ہی انہیں کپاس کی مشینوں کا استعمال کرنے کے بارے میں بھی معلومات فراہم کی۔ اس موقع پر مشینوں کو استعمال کرنے طریقے بتائے گئے جس سے کاشتکاروں کو ان مشینوں کو بہ آسانی استعمال کرنے کے بارے میں سمجھنے میں مدد ملی۔

پروگرام میں کمپنی کے چیف جنرل منیجر مارکیٹنگ، جناب انل موتسرا اور کمپنی کے چنڈی گڑھ کے علاقائی منیجر جناب دلباغ سنگھ بھی موجود تھے۔ این ایف ایل کے ذریعہ تقسیم کی گئیں ان مشینوں کے ذریعہ کپاس کو چننے کا کام زیادہ صفائی کے ساتھ تیزی سے کیا جا سکے گا۔

ملک میں پنجاب، ہریانہ، مدھیہ پردیش، تلنگانہ، وغیرہ جیسی ریاستوں میں این ایف ایل کے ذریعہ کپاس چننے والی اب تک 500 سے زائد مشینیں تقسیم کی جا چکی ہیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More