17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

این ایم سی جی نے شجرکاری اور عوام تک رسائی کے لئے ایچ سی ایل فاؤنڈیشن کے ساتھ مفاہمتی دستاویز پر دستخط کئے

Urdu News

نئی دلّی، ریاست اترپردیش کے نوئیڈا میں کل یعنی 4 نومبر 2018 کو، ایچ سی ایل کے نوئیڈا کیمپس میں ایچ سی ایل فاؤنڈیشن اور جرمن ڈیولپمنٹ ایجنسی جی آئی زیڈ کے ساتھ شراکت میں گنگا کی صفائی کے مشن کے تحت ’’بال گنگا میلہ‘‘ منایا گیا۔ نوئیڈا میں ایچ سی ایل فاؤنڈیشن سے امداد یافتہ سرکاری اسکولوں کے 500 سے زائد بچوں نے میلے میں برج سینٹرس بنائے اور  پاور آف وَن کمیونٹی چیمپئنس نیز اسکالروں نے بھی اس میں شرکت کی۔ یہ دن گنگا ندی کو 2008 میں ہندوستان کی قومی ندی قرار دینے کی ایک علامت ہے اور یہ گنگا کی صفائی کے تئیں بیداری پیدا کرنے نیز اسکول کے بچوں میں ماحولیات کے تئیں بیداری پیدا کرنے اور انھیں حساس شہری بنانے کے لئے منایا جاتا ہے۔

بال گنگا میلے کا افتتاح آبی وسائل، ندیوں کی ترقی اور گنگا  کی صفائی کی وزارت کے سکریٹری جناب یوپی سنگھ نے این ایم سی جی کے ڈائریکٹر جنرل جناب راجیو رنجن مشرا، سی ایس آر کے ڈائریکٹر اور ایچ سی ایل فاؤنڈیشن کی سربراہ محترمہ ندھی پندھیر، جی آئی زیڈ (گنگا کی صفائی کی مدد کرنے والی کمپنی) کی ڈائریکٹر محترمہ مارٹینا برکارڈ اور گوتم بدھ نگر کے چیف ڈیولپمنٹ آفیسر جناب انل کمار سنگھ کی موجودگی میں کیا۔ اس میلے کا اہتمام عمومی طور پر پانی کی اہمیت اور خصوصی طور پر ندیوں کی اہمیت کے تئیں اسکول کے بچوں میں بیداری پیدا کرنے کے مقصد سے کیا گیا ہے، تاکہ وہ غیرآلودہ، صاف ستھرے پانی اور پانی کی بچت کی اہمیت کو سمجھیں۔ اس کے علاوہ ان میں قدرتی ماحولیات کے تئیں احترام کا جذبہ پیدا ہو اور وہ اس تبدیلی کے سفیر بنیں، جو ندیوں کی صفائی اور پانی کی بچت کے تئیں دوسروں کو متاثر کریں اور ان کے لئے ترغیب کا باعث ہو۔

دن بھر چلنے والے اس میلے میں شرکت کررہے بچوں نے مختلف سرگرمیاں انجام دیں، جن میں پانی کے معیار کی جانچ، پانی کو علیحدہ کرنا، ایک دوسرے سے رابطے کے کھیل کود، سڑکوں پر کھیلے جانے والے کھیل، رنگولی، پینٹنگ، کوئز کے مقابلے اور فلم کی نمائش شامل تھیں۔ بال میلے میں بچوں کو آؤٹ ڈور سرگرمیوں میں شرکت کا موقع ملا، جس کا مقصد شرکاء کو عمومی طور پر گنگا اور اپنے اسکولوں میں پانی کے علاوہ اپنے گھر میں اور اپنی برادری میں انھیں سفیر بننے کے لئے ترغیب دینا ہے۔ اپنے ہاتھوں سے کام کرنے اور بات چیت کے ذریعہ یہ واضح پیغام دیا گیا ہے کہ گنگا کی صفائی اور پانی کی بچت کی اہمیت ان کی پوری زندگی میں قائم رہے۔

این ایم سی جی گنگا کے ندی کے طاس کے ماحولیات نظام اور اس میں پیدا ہونے والے نباتات  وحیوانات کے علاوہ گنگا ندی کی حفاظت اور اس کے کنارے شجرکاری کے لئے پابند عہد ہے۔ اس سلسلے میں سرگرمیوں کو تیز کرنے کے لئے این ایم سی جی نے ایچ سی ایل فاؤنڈیشن کے ساتھ گنگا ندی کی ذیلی شاخوں ہنڈن اور جمنا میں کام کرنے اور اترپردیش نیز اتراکھنڈ میں جنگلوں کا دائرہ بڑھانے کے لئے ایک مفاہمتی دستاویز پر دستخط کئے ہیں۔ یہ دونوں ادارے درج ذیل کام کریں گے:

  • جنگل اور ماحولیات کے تحفظ سے متعلق حساسیت ؍ بیداری پروگرام۔
  • ایچ سی ایل فاؤنڈیشن کے شہری جنگل ماڈل ’’فاؤنڈیشن اُپون‘‘ کے تحت شہروں اور نیم شہری علاقوں میں شجرکاری۔
  • حکومت کے ذریعے مختص کی گئی اراضی پر بڑے پیمانے پر شجرکاری اور ایچ سی ایل فاؤنڈیشن اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ شراکت میں شہروں میں جنگل لگانا۔
  • فریقین کے درمیان مفاہمتی دستاویز پر دستخط کی تاریخ سے 10 سال میں شجرکاری کی کامیابی کی شرح کو 60 سے 70 فیصد تک یقینی بنانا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More