12.2 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

این ایم سی جی کا دلی کے کالندی کنج گھاٹ پر صفائی مہم کا انعقاد

Urdu News

نئی دہلی؛ عالمی یوم ماحولیات 2018 کے پیش نظر صاف گنگا کے قومی مشن (این ایم سی جیٌ) نے یس بینک کے اشتراک سے آج دلی کے جمنا ندی پر واقع کالندی کنج گھاٹ پر صفائی مہم کا انعقاد کیا، اس صفائی مہم کے دوران گھاٹ کو پلاسٹک اور دیگر ٹھوس فضلات سے پاک کرنے پرتوجہ مرکوز کی گئی۔

گزشتہ دو مہینوں کے دوران این ایم سی جی نے کالندی کنج گھاٹ پر تیسری بار صفائی مہم منعقد کی ہے۔ این ایم سی جی اور دیگر شراکت داروں کے رضاکاروں نے این ایم سی جی کے ڈائریکٹر جنرل جناب راجیو رنجن مشرا کی قیادت میں  کالندی کنج گھاٹ کی صفائی کی ۔ جمنا کی صفائی نمامی گنگے پروگرام کا حصہ ہے اس لیے کہ یہ گنگا کی معاون ندی ہے۔ متعدد تنظیموں کے تین سو سے زائد حکام نے اس پروگرام میں شرکت کی۔ ان میں این ایم سی جی، یس بینک، عالمی بینک ، جی آئی زیڈ، آئی ایل اینڈ ایف ایس، جامعہ ملیہ اسلامیہ ، جنوبی دلی میونسپل کارپوریشن اور دیگر محکموں نے اس میں شرکت کی۔ تقریباً 15 ٹرک فضلات گھاٹ سے اکٹھا کیے گئے اور انہیں ٹھکانہ لگانے کے لیے ٹرانسپورٹ کیا گیا۔

اس موقعے پر این ایم سی جی کے ڈائریکٹر جنرل جناب راجیو رنجن مشرا نے کہا  کہ یہ خوش کن ہے کہ مختلف دیگر محکموں اور مقامی لوگوں نے اس میں جوش و ولولے کے ساتھ شرکت کی ہے۔ آج کے پروگرام میں شامل ہونے والے افراد کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور دلی کے عوام سے گزارش کرتا ہوں کہ وہ مزید گھاٹوں کی صفائی میں ہمارے ساتھ تعاون کریں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More