نئی دہلی، این ایم ڈی سی لمٹیڈ نے کارپوریٹ سماجی ذمہ داری (سی ایس آر) کے زمرے میں گرانقدر ایس اینڈ پی گلوبل پلیٹس ، گلوبل میٹل ایوارڈز 2017 جیتا ہے، اسے یہ ایوارڈ لندن میں 17 مئی 2018 کو منعقد تقریب میں دیا گیا۔ اس مقابلے میں دنیا بھر کی 12 معروف کمپنیوں کی مختصر فہرست کو نامزد کیا گیا تھا، یہ ایوارڈ جاری ہونے کے بعد سے پہلا موقع ہے جب کسی ہندوستانی کمپنی نے اس زمرے میں یہ ایوارڈ حاصل کیا ہے۔
ایس اینڈ پی گلوبل پیلٹس معلومات فراہم کرنے ، بینچ مارک قیمتیں، توانائی اور کموڈٹی مارکیٹ کے لئے تجزیہ کرنے والا ممتاز خود مختار ادارہ ہے۔
ایس اینڈ پی گلوبل پلیٹس گلوبل میٹل ایوارڈصنعتی لیڈروں اور اختراع کرنے والے اداروں کو دیا جاتا ہے۔کارپوریٹ سماجی ذمہ داری(سی ایس آر) ایوارڈ کارپوریٹ تجارتی ادارے کی سماجی ذمہ داری سے متعلق حقیقی سماجی اثرات اور قیادت کی بہترین کارکردگی والی تنظیموں ؍اداروں کی نشاندہی کرتا ہے اور ان کی ہمت افزائی کرتا ہے۔
این ایم ڈی سی ہندوستان میں سب سے بڑی خام لوہے کی کانکنی کرنے والی کمپنی ہے۔ تقریباً 35 ملین ٹن سالانہ خام لوہے کی پیداوار کے ساتھ اس کا حصہ گھریلوں مارکیٹ میں تقریباً 25 فیصد ہے۔اس نے پنّا میں اپنی کانوں میں ہیروں کی بھی کھدائی کی ہے۔ یہ کان ایشیا میں مشینوں پر مبنی واحد کان ہے۔
این ایم ڈی سی کی سی ایس آر سرگرمیاں برسوں سے جاری ہے اور ان کا اظہار سی ایس آر کے اخراجات سے ہوتا ہے، جو 2011 میں 86 کروڑ روپے سے بڑھ کر پچھلے تین برسوں میں اوسطاً 190 کروڑ روپے سالانہ ہوگیا ہے۔ یہ کمپنی تعلیم، صحت، ہنرمندی کے فروغ، بنیادی ڈھانچے کی تشکیل اور پینے کے پانی کے اقدامات میں تعاون کرکے اور اس کا نظریہ معیار زندگی کو بہتر بنانا اور تعلیم ، صحت، ہنرمندی کا فروغ، بنیادی ڈھانچے کی تشکیل اور پینے کے پانی سمیت دیگر طریقوں سے مقامی آبادی کو بااختیار بناتی ہے۔
این ایم ڈی سی نے سی ایس آر کا ایک منفرد ماڈل تیار کیا ہے، جسے وہ ضلع و ریاستی انتظامیہ ، غیر سرکاری تنظیموں ، عوامی نمائندوں اور فیض یافتگان جیسے مختلف فریقوں کے ساتھ صلاح مشورہ کے عمل کے ساتھ نافذ کرتی ہے۔