17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

این ایچ اے آئی نے جموں شہر کے چاروں طرف رنگ روڈ؍بائی پاس کیلئے ٹھیکہ دیا

Urdu News

نئی دہلی، قومی شاہراہوں کی بھارتی اتھارٹی (این ایچ اے آئی ) نے ریاست جموں وکشمیر میں جموں شہر کے چاروں طرف واحد رنگ روڈ؍ بائی پاس روڈ کے 58.255 کلو میٹر طویل سڑک کی تعمیر کے لئے  ٹھیکہ دینے کا لیٹر (ایل او اے) جاری کردیا ہے۔ اس پروجیکٹ کے تحت انجینئرنگ، خریداری اور تعمیر (ای پی سی) کی بنیاد پر 36 ماہ کے عرصے میں تعمیر مکمل کی جائے گی۔

اس پروجیکٹ کی تفصیلات مندرجہ ذیل ہیں:

سیکشن-اسٹینڈ الون رنگ روڈ؍ بائی پاس جموں شہر کے چاروں طرف۔

لمبائی- 58.255 کلو میٹر۔

پروجیکٹ کی لاگت- 1339 کرو ڑروپے۔

ٹھیکہ دار- میسرز گائتری پروجیکٹس لمیٹڈ- میسرز پبلک جوائنٹ اسٹاک کمپنی ’’کیومیٹرو بڈ‘‘ (جے وی)

مجوزہ جموں بائی پاس کا آغاز 100 کلو میٹر طویل جموں سری نگر شاہراہ کے 86ویں کلومیٹر سے شروع ہوگی اور 14؍700 نگروٹا بائی پاس پر ختم ہوگی جس کی کل لمبائی 58.255 کلو میٹر ہوگی۔ بہتر کنکٹی ویٹی فراہم کرنے کے لئے جموں شہر کی مغرب کی جانب پورا گرین فیلڈ بنائے جانے کی تجویز ہے۔ رنگ روڈ سے ٹریفک کی بلارکاوٹ آمدورفت میں آسانی ہوگی اور جموں شہر میں ٹریفک کی بھیڑ بھاڑ کم کرنے میں مدد ملے گی۔ اس کے علاوہ اس بائی پاس سے فوج کے ٹریفک کو، جو سرحدی علاقے پونچھ، راجوری، نوشیرا اور اخنور کے لئے جاتا ہے، آنے جانے میں آسانی ہوگی۔

 یہ رنگ روڈ؍ بائی پاس علاقے میں سماجی اقتصادی ترقی میں بھی مدد کرے گا۔ یہ روڈ 56 گاؤں، 9 تحصیلوں اور دو اضلاع (جموں اور سانبا) سے گزرے گا اس سڑک سے موٹر گاڑیوں میں آنے والی خرابیاں بھی کم ہوں گی اور بڑے پلوں، فلائی اوور اور 770 میٹر اور 710 میٹر کی دو سرنگوں کی وجہ سے ٹریفک کی بلارکاوٹ آمد ورفت میں تیزی آئے گی۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More