17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

این ایچ اے آئی نے فاس ٹیگ پروگرام کے عمل درآمد کی رفتار کو تیز کیا

Urdu News

نئی دہلی، سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت اور ہندوستان کی قومی شاہراہ اتھارٹی (این ایچ اے آئی)، ٹول پلازہ کی رکاوٹوں کو دور کرنے اور ٹریفک کی بلا رکاوٹ آمد و رفت کو یقینی بنانے نیز اعلان شدہ شرحوں پر صارفین سے فیس وصول کرنے اور مثبت ریڈیو فریکوینسی آئیڈینٹی فکیشن (آر ایف آئی ڈی) ٹکنالوجی کا استعمال کرنے کے لئے کل ہند بنیاد پر نیشنل الیکٹرونک ٹول کلیکشن (فاس ٹیگ) پروگرام  ہے۔

ڈیجیٹل پیمنٹ کو بڑھانے نیز شفافیت میں اضافہ کرنے کے لئے  یہ ایک بڑا قدم ہے جسے وزارت نے یکم دسمبر 2019 سے قومی شاہراہوں پر ‘فاسٹ ٹیگ لین’ پر فی پلازہ کی ہر لین کا اعلان کیا تھا۔ہر سمت کی جانب جانے والے ایک لین پر فاسٹ ٹیگ اور ادائیگی کے دوسرے طریقوں کو قبول کرنے کے لئے ایک ہائی برڈ لین  بھی بنائی جائے گی۔

چونکہ دسمبر کی مقررہ تاریخ قریب آرہی ہے اس لئے قومی شاہراہ کی شناخت شدہ فی پلازہ پر  فاسٹ ٹیگ کو  تجربے کی بنیاد پر شروع کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔اسے یکم نومبر 2019 اور اس کے بعد تمام ٹول پلازہ پر اس میں اضافہ کیا جائے گا۔ فاسٹ ٹیگ پروگرام کے عمل درآمد کی نگرانی کرنے  اور تجرباتی پروگرام کے نفاذ کی نگرانی کے لئے ہر ایک پلازہ پر نوڈل آفیسروں کی تقرری کی گئی ہے تاکہ سواریوں کی آمد و رفت اور ٹول کی وصولی میں شناخت شدہ رکاوٹوں کو دور کیا جاسکے۔نوڈل آفیسرز اور علاقائی آفیسرز دوسرے کے ساتھ اپنے تجربات کے سلسلے میں تبادلہ کریں گے۔ این ایچ اے آئی کے چیئرمین تمام متعلقہ  ریجنل آفیسروں (آر او) اور این ایچ اے آئی ہیڈ کوارٹر کے افسران نیز آئی ایچ ایم سی ایل  کے افسران کے ساتھ روزانہ ویڈیو کانفرنسنگ/ جائزہ میٹنگیں کریں گے تاکہ یکم دسمبر  کے مقررہ وقت کے لئے کی جارہی تیاریوں کا جائزہ لیا جاسکے۔عام مسافروں میں بیداری پیدا کرنے ،مارکیٹنگ اور پروموشنل سرگرمیوں میں اضافے کے لئے  مختلف ذریعوں جیسے  قومی اور مقامی سطح کے اخبارات اور میگزین کی وساطت سے تشہیری پروگرام چلائے جارہے ہیں۔

آج تک  مختلف بینکوں اور آئی ایچ ایم سی ایل/ این ایچ اے آئی کے ذریعہ 28500 مقامات سے فاسٹ ٹیگ خریدے جائیں گے۔ ان مقامات میں این ایچ فیس پلازہ، آر ٹی او، کامن سروس سنٹر، ٹرانسپورٹ ہب، بینکوں کی شاخوں، منتخب پٹرول پمپ وغیرہ شامل ہیں۔ خردہ شعبے میں (کار/ جیپ / وین) فاسٹ ٹیگ ایمیزون پر آن لائن اور مختلف بینکوں میں جیسے ایس بی آئی، آئی سی آئی سی آئی بینک، ایکسز بینک، پے ٹی ایم  پیمنٹ بینک،  ایچ ڈی ایف سی بینک، آئی ڈی ایف سی فرسٹ بینک  وغیرہ کی ویب سائٹ سے خریدے جاسکیں گے۔ رکن بینکوں کی تفصیلی فہرست کے لئے www.ihmcl.com  پر جاسکتے ہیں۔اہم پرائیویٹ سیکٹر کے بینکوں جیسے  آئی سی آئی سی آئی بینک، ایکسز بینک، ایچ ڈی ایف سی بینک وغیرہ کی 12 ہزار سے زائد شاخوں پر بھی فاس ٹیگ کو دستیاب کرایا گیا ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More